
علی گڑھ، 18 جنوری (ہ س)آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے زیراہتمام منعقد ہ تقریب میں طلبہ و طالبات میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر بیس سے زائد مستحق بچوں کو تعلیمی امداد فراہم کی گئی۔ اس موقع پر بطورمہمان خصوصی پروفیسر جمیل الرحمٰن، پروفیسر تاج الدین، ڈاکٹر قمر محمد خان (منت ہاسپٹل)، ڈاکٹر فائزہ عباسی اور انوشہ خان موجود رہے۔ مہمانان خصوصی نے آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کی جانب سے تعلیم کے میدان میں انجام دی جانے والی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے اسے قوم کے روشن مستقبل کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔مہمانوں نے کانفرنس کے جنرل سیکریٹری پروفیسر رضا اللہ خان کی قیادت اور انکی تعلیمی و سماجی خدمات کی خصوصی طور پر تعریف کی۔ انکا کہنا تھا کہ کانفرنس مستحق اور باصلاحیت طلبہ کی تعلیمی معاونت کے ذریعے قوم کو مضبوط بنانے کا قابل تحسین فریضہ انجام دے رہی ہے۔اس موقع پر کانفرنس کے جوائنٹ سیکریٹری اسد یار خان، ٹریزر محمد احمد شیون سمیت دیگر معزز اراکین بھی موجود رہے۔ مقررین نے طلبہ کو محنت، لگن اور تعلیم کے ذریعے آگے بڑھنے کا پیغام دیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر منتظمین نے مہمانان گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر راشد مصطفی اور افس انچارج محمد صابر سمیت جملہ اسٹاف موجود رہا۔۔۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ