دہلی سے پٹنہ جا رہی راجدھانی ایکسپریس کو بم کی اطلاع پرروکا گیا
علی گڑھ، 18 جنوری (ہ س)۔ دہلی سے پٹنہ جا رہی راجدھانی ایکسپریس (12310) میں بم کی اطلاع ملنے سے علیگڑھ اسٹیشن پر کھلبلی مچ گئی۔ نان اسٹاپ اس ٹرین کو یہاں روک کر 35 ؍منٹ تک جانچ کی گئی۔ ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے سول پولیس نے ریلوے پولیس کے ساتھ تمام ڈبوں
دہلی سے پٹنہ جا رہی راجدھانی ایکسپریس کو بم کی اطلاع پرروکا گیا


علی گڑھ، 18 جنوری (ہ س)۔

دہلی سے پٹنہ جا رہی راجدھانی ایکسپریس (12310) میں بم کی اطلاع ملنے سے علیگڑھ اسٹیشن پر کھلبلی مچ گئی۔ نان اسٹاپ اس ٹرین کو یہاں روک کر 35 ؍منٹ تک جانچ کی گئی۔ ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے سول پولیس نے ریلوے پولیس کے ساتھ تمام ڈبوں میں سامان کی تلاشی لی اورمتعدد مسافروں سے بھی پوچھ گچھ کی۔ پوری گاڑی میں نہ تو کوئی بم ملا اور نہ ہی کوئی مشتبہ شے برآمد ہوئی۔ دہلی میں کسی شخص نے کنٹرول روم کو اطلاع دی کہ دہلی سے پٹنہ جا رہی راجدھانی ایکسپریس میں کوئی شخص بم لگا رہا ہے،یہ اطلاع علیگڑھ میں آر پی ایف کو ملی۔ اس اطلاع پر سول پولیس کے ڈاگ اسکواڈ کو بھی بلا لیا گیا تھا۔ ٹرین رات دس بج کر سات منٹ پر پلیٹ فارم نمبر پانچ پر روکی گئی۔ بم کی اطلاع کے باعث کچھ مسافر گھبرا گئے اور وہ نیچے اتر گئے۔ آر پی ایف کے ایس آئی دھیرج سنگھ نے بتایا کہ پوری گاڑی میں ڈاگ اسکواڈ کو گھمایا گیا۔ مسافروں کے بیگ کی جانچ کی گئی۔ ٹرین میں نہ تو کوئی مشتبہ شخص ملا اور نہ ہی کوئی مشتبہ شے۔ ٹرین کو یہاں سے 10 بجر کر 43 منٹ پر روانہ کیا گیا۔ اس ٹرین کا یہاں پر اسٹاپیج نہیں تھا۔ بم کی اطلاع پر اسے روکا گیا تھا۔ اے سی ایس گلزار سنگھ اور انسپکٹر جی آر پی سندیپ تومر بھی موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande