
پربھنی، 18 جنوری (ہ س)۔ پر بھنی ضلع کے سونپیٹھ–گنگاکھیڑ روڈ پر سائکھےڑا شوار میں پیش آئے ایک شدید سڑک حادثے میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے باعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق، موٹر سائیکل ایم ایچ 22 اے جے 5730 پر سوار دو افراد کھڑکا گاؤں سے شیلگاؤں کی سمت روانہ تھے، جبکہ دوسری موٹر سائیکل ایم ایچ 38 ایچ 9746 پر سوار دو افراد مخالف سمت سے آ رہے تھے۔ گنپتی مندر کے قریب دونوں گاڑیوں کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی۔
حادثے میں مہیش اشوک یادو (24 سالہ، ساکن کھڑکا) شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد دی گئی، مگر علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ اتول رامیشور یادو، سوم ناتھ جوگدند اور سبھاش پاچنگے بھی حادثے میں زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو پر بھنی اور امبہ جوگائی کے سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، ۔ پولیس نے واقعے کی جانچ شروع کر دی ہے اور حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے