دھمال 4 کی ریلیز کی تاریخ میں توسیع، میکرز کا بڑا اعلان
اس سال عید کے موقع پر کئی بڑی اور انتہائی متوقع فلموں کی ریلیز کی تیاری تھی۔ ”دھوراندھر 2“ اور یش اسٹارر ”ٹاکسک“ کے ساتھ ساتھ ملٹی اسٹارر کامیڈی ”دھمال 4“ بھی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم شائقین کو اب اس فلم دھمال 4کے لیے تھوڑا اور انتظ
The-release-date-of-Dhamaal-4-has-been-postponed


اس سال عید کے موقع پر کئی بڑی اور انتہائی متوقع فلموں کی ریلیز کی تیاری تھی۔ ”دھوراندھر 2“ اور یش اسٹارر ”ٹاکسک“ کے ساتھ ساتھ ملٹی اسٹارر کامیڈی ”دھمال 4“ بھی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم شائقین کو اب اس فلم دھمال 4کے لیے تھوڑا اور انتظار کرنا پڑے گا، کیونکہ اس کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کر دی گئی ہے۔

آئندہ 12 جون 2026 کو ریلیز ہوگی ’دھمال 4‘ ۔

میکرز نے ایکس پر یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اجے دیوگن، رتیش دیش مکھ اور ارشد وارثی اسٹارر ’دھمال 4‘ اب عید کی بجائے 12 جون 2026 کو سینما گھروںپر دستک دے گی ۔

میکرز نے فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے، جسے اخبار کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پوسٹر پر ’دھمال ٹائمز‘کے نام کے ساتھ تحریر ہے،جس میں ”بریکنگ نیوز:’دھمال 4‘ اب 12 جون 2026 کو سینما گھروں میں آئے گی“ درج ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اجے دیوگن، رتیش دیش مکھ اور ارشد وارثی کے علاوہ روی کشن ’دھمال 4‘ میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ سنجے مشرا، اوپیندر لیمئے، ایشا گپتا، سنجیدہ شیخ اور انجلی آنند بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande