بجٹ کے دن یکم فروری کو کاروبار کے لیے شیئر بازار کھلے رہیں گے
بجٹ کے دن یکم فروری کو کاروبار کے لیے شیئر بازار کھلے رہیں گے نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ شیئر بازار کے دونوں انڈیکس بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) اس سال یکم فروری کو بجٹ پیش ہونے کے دن اتوار ہونے کے باوجود ک
شیئر بازار کی علامتی تصویر


بجٹ کے دن یکم فروری کو کاروبار کے لیے شیئر بازار کھلے رہیں گے

نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ شیئر بازار کے دونوں انڈیکس بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) اس سال یکم فروری کو بجٹ پیش ہونے کے دن اتوار ہونے کے باوجود کاروبار کے لیے کھلے رہیں گے۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کاروں کو دی گئی معلومات میں بتایا کہ معمول کے وقت پر کاروبار ہوگا۔ یہ سرمایہ کاروں کو بجٹ کے اعلانات پر فوری ردعمل دینے کا موقع دے گا۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اس دن مالی سال 27-2026 کے لیے مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نے سرمایہ کاروں کو جاری سرکلر میں کہا کہ مرکزی بجٹ پیش ہونے کے سبب یکم فروری کو معمول کے وقت کے حساب سے ’لائیو‘ کاروباری سیشن منعقد کیا جائے گا۔ سرکلر کے مطابق، ’پری اوپن مارکیٹ‘ صبح 09 بجے شروع ہوکر 09.08 بجے ختم ہوگی اور عام کاروبار صبح 9.15 بجے سے دوپہر 3.30 بجے تک چلے گا۔

اسی طرح بی ایس ای نے بھی سرمایہ کاروں کے لیے یکم فروری کو کاروبار ہونے سے متعلق سرکلر جاری کیا ہے۔ بی ایس ای کے نوٹس کے مطابق یکم فروری کو ’خصوصی کاروباری دن‘ قرار دیا گیا ہے اور بازار معمول کے کاروباری گھنٹوں کے لیے کھلے رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande