پرو ریسلنگ لیگ: ہریانہ تھنڈرز نے پنجاب رائلز کو 2-7 سے ہرا کر شاندار شروعات کی
نوئیڈا، 17 جنوری (ہ س)۔ ہریانہ تھنڈرز نے پرو ریسلنگ لیگ 2026 میں اپنے پہلے مقابلے میں دمدار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب رائلز کو 2-7 سے کراری شکست دی۔ جمعہ دیر رات کھیلے گئے اس مقابلے میں ہریانہ نے ابتدائی برتری بنا کر آخر تک دبدبہ برقرار ر
پریا ملک اور کاجل کے درمیان میچ کا منظر


نوئیڈا، 17 جنوری (ہ س)۔ ہریانہ تھنڈرز نے پرو ریسلنگ لیگ 2026 میں اپنے پہلے مقابلے میں دمدار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب رائلز کو 2-7 سے کراری شکست دی۔ جمعہ دیر رات کھیلے گئے اس مقابلے میں ہریانہ نے ابتدائی برتری بنا کر آخر تک دبدبہ برقرار رکھا۔

میچ کی ’’پلیئر آف دی میچ‘‘ رہیں نیہا سانگوان نے 57 کلوگرام خواتین کے زمرے میں پنجاب کی کپتان روکسانا زاسینا کو 0-8 سے شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہیں، انڈر-23 ورلڈ چیمپئن اور ایشین چیمپئن شپ کی کانسے کا تمغہ فاتح پریا ملک کو 76 کلوگرام خواتین کے زمرے میں زوردار مظاہرے کے لیے ’’فائٹر آف دی میچ‘‘ منتخب گیا۔ پرو ریسلنگ لیگ 2026 کا انعقاد 15 جنوری سے یکم فروری تک نوئیڈا انڈور اسٹیڈیم میں کیا جا رہا ہے۔

ہریانہ نے مقابلے کی شروعات شاندار انداز میں کی۔ 86 کلوگرام زمرے میں اشیروف اشرف نے سنسنی خیز مقابلے میں ٹاریل گیفرینڈاشولی کو 5-6 سے ہرایا۔ حالانکہ، 74 کلوگرام زمرے میں پنجاب کے چندر موہن نے پاور منٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پرویندر کو 6-13 سے شکست کر اسکور 1-1 کر دیا۔

اس کے بعد مقابلہ پوری طرح ہریانہ کے حق میں چلا گیا۔ نیہا سانگوان نے 57 کلوگرام خواتین کے زمرے میں روکسانا زاسینا کو یکطرفہ انداز میں 0-8 سے ہرا کر ہریانہ کو برتری دلائی۔ 62 کلوگرام زمرے میں دو بار کی اولمپک میڈلسٹ ارینا کولیاڈینکو نے اینا گوڈینیز کو 2-15 سے شکست دیتے ہوئے برتری کو اور مضبوط کیا۔

اس کے بعد انکش چندرم نے چراغ چھکارا کو 2-5 سے ہرایا، جبکہ 65 کلوگرام زمرے میں تمور اوچیر تولگا نے اسلام گوسینوف کو 0-15 سے تکنیکی برتری کی بنیاد پر شکست دی۔

76 کلوگرام خواتین کے زمرے کا مقابلہ سب سے زیادہ سنسنی خیز رہا، جہاں پریا ملک اور کاجل ڈھوچھک کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملی۔ مقابلہ 2-2 کی برابری پر رہا، لیکن آخری پوائنٹ کی بنیاد پر کاجل نے جیت درج کر ہریانہ کو 1-6 کی برتری دلائی۔ پنجاب کے لیے دنیش دھنکڑ نے ہیوی ویٹ زمرے میں انیرودھ گلیا کو 3-7 سے ہرا کر اسکور 2-6 کیا۔

دن کے آخری مقابلے میں ہریانہ کی یوئی سوساکی اور پنجاب کی ہنسیکا لامبا آمنے سامنے تھیں۔ یہ مقابلہ فارفیٹ کے ذریعے اولمپک چیمپئن اور چار بار کی ورلڈ چیمپئن سوساکی کے نام رہا، جس سے ہریانہ تھنڈرز نے 2-7 سے شاندار جیت درج کی۔

لیگ کے تیسرے دن آج (ہفتہ) ڈبل ہیڈر ہوں گے، جس میں پہلا مقابلہ شام 6.30 بجے ٹائیگرز آف ممبئی بمقابلہ یو پی ڈومینیٹرز اور دوسرا مقابلہ رات 8.00 بجے دہلی دنگل واریئرز بمقابلہ ہریانہ تھنڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande