آسٹریلین اوپن 2026: وینس ولیمز نے وائلڈ کارڈ کے لیے منتظمین کا شکریہ ادا کیا، تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار
میلبورن، 17 جنوری (ہ س). سات بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن وینس ولیمز نے آسٹریلین اوپن 2026 کے لیے وائلڈ کارڈ دیئے جانے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس وائلڈ کارڈ کے ساتھ، 45 سالہ امریکی عظیم ٹینس کھلاڑی سنگلز مین ڈرا میں کھیلنے والی سب سے معمر خاتون
Sports-Tennis-AO2026-VenusWilliams


میلبورن، 17 جنوری (ہ س). سات بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن وینس ولیمز نے آسٹریلین اوپن 2026 کے لیے وائلڈ کارڈ دیئے جانے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس وائلڈ کارڈ کے ساتھ، 45 سالہ امریکی عظیم ٹینس کھلاڑی سنگلز مین ڈرا میں کھیلنے والی سب سے معمر خاتون بن جائیں گی۔

وینس نے 16 ماہ کے وقفے کے بعد گزشتہ سیزن میں ٹینس میں واپسی کی تھی۔ انہوں نے 2026 کا آغاز آکلینڈ کلاسک سے کیا، جہاں وائلڈ کارڈ حاصل کرنے کے باوجود، وہ پہلے راو¿نڈ میں پولینڈ کی عالمی نمبر 53 میگڈا لینیٹ سے ہار گئیں۔ اس کے بعد انہیں ہوبارٹ انٹرنیشنل میں وائلڈ کارڈ ملا، لیکن پہلے راو¿نڈ میں 38 سالہ جرمن ٹاٹجانا ماریا سے ہار گئیں۔ یہمقابلہ ڈبلیو ٹی اے کی تاریخ میں سب سے زیادہ مشترکہ عمر والا میچ بھی رہا۔

میلبورن پارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وینس نے کہا، ’مجھے یہاں آئے ہوئے پانچ سال ہو گئے ہیں۔ یہ وقت بہت تیزی سے گزر گیا۔ میں ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے اس موقع کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔ شائقین کے سامنے کھیلنے کا موقع ملنا میرے لئے خاص ہے۔ مجھے شہر میں گھومنے اور ٹورنامنٹ کے دوران زبردست تعاون ملا ہے۔میری کوشش ہوگی کہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔“

آسٹریلین اوپن کے لیے وائلڈ کارڈز کی تقسیم نے اس سال کافی بحث چھیڑ دی ہے۔ گھریلو اسٹار نک کرگیوس کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے تھے، جو بالآخر مینز سنگلز سے دستبردار ہو گئے۔ کرگیوس نے گزشتہ سیزن میں صرف چار سنگلز میچز مکمل کیے اور ان کی رینکنگ 600 سے باہر ہے۔ اس کے بعد منتظمین نے مینز سنگلز میں 40 سالہ سابق چیمپئن اسٹین واورینکا کو بھی وائلڈ کارڈدیا۔

کچھ شائقین نے سوال کیا کہ وینس ولیمز، جنہوں نے 2021 سے کوئی گرینڈ سلیم میچ نہیں جیتا تھا، کو کسی ابھرتی ہوئی ٹینس کھلاڑی کے بجائے وائلڈ کارڈ کیوں دیا گیا۔ تاہم، سابق گرینڈ سلیم چیمپئن اینڈی روڈک اور کم کلسٹرز نے وینس کی حمایت میں مضبوطی سے آواز اٹھائی۔

میلبورن پارک میں دو بار فائنلسٹ رہنے والی وینس جاپان کی کیمیکو ڈیٹی کا ریکارڈ توڑیں گی، جو 2015 میں آسٹریلین اوپن کے پہلے راو¿نڈ میں 44 سال کی عمر میں ہار گئی تھیں۔ اس ریکارڈ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وینس نے مسکراتے ہوئے کہا، ”میں نے اس کے بارے میں اس وقت تک نہیں سوچاتھا، جب تک یہ میڈیا میں نہیں آیا تھا، تو، ہاں... یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے۔“

وینس نے بتایاکہ وہ گرینڈ سلیم سے پہلے تین ماہ تک مسلسل تربیت حاصلکرتی رہیں، حالانکہ وہ دسمبر میں اطالوی اینڈریا پریٹی سے اپنی شادی کی تیاریوں میں بھی مصروف تھیں۔ انہوںنے کہا، ”کچھ وقت ایسے آئے جب مجھے ایک ہفتہ یا کچھ دن کے لئے بریک لینا پڑا، لیکن زیادہ تروقت ، میں تربیت لے رہی تھی اور دوبارہ فارم میں آنے کی کوشش کر رہی تھی۔“

پہلے راو¿نڈ میں وینس کا مقابلہ 24 سالہ سربیا ئی کھلاڑی اولگا ڈینی لووچ سے ہو گا، جن کی عالمی رینکنگ 68ویں ہے ۔وینس نے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا، ”مجھے ابھی اپنے تئیں تھوڑا نرم ہونا پڑے گا کیونکہ میں بہت ساری چیزیں درست کر رہی ہوں۔ میچ کھیلنے کی کمی ضرور رہی ہے، لیکن میں اچھا کھیل رہی ہوں، ہر پوائنٹ پر جیتکے لیے خود کو تیار کر رہی ہوں اور کھیل کو کنٹرول کر پارہی ہوں۔ یہی وہ ٹینس ہے جسے میں کھیلنا چاہتی ہوں۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande