نسلی تبصرے کے معاملے میں لیورپول کی گول کیپر پر ایف اے نے 6 میچوں کی پابندی عائد کی
لندن، 17 جنوری (ہ س)۔ انگلینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف اے) نے نسلی تبصرے کے معاملے میں لیورپول کی گول کیپر رافایلا بورگ گراف پر 6 میچوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔ لیورپول کے کوچ گیرتھ ٹیلر نے جمعہ کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑی اپنی پابندی ک
لیورپول کی گول کیپر رافایلا بورگ گراف


لندن، 17 جنوری (ہ س)۔ انگلینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف اے) نے نسلی تبصرے کے معاملے میں لیورپول کی گول کیپر رافایلا بورگ گراف پر 6 میچوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔ لیورپول کے کوچ گیرتھ ٹیلر نے جمعہ کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑی اپنی پابندی کے 5 میچ پہلے ہی مکمل کر چکی ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ستمبر میں ایف اے نے بورگ گراف کے خلاف تفتیش شروع کی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی ہی ٹیم کی ایک کھلاڑی کے خلاف قابل اعتراض اور امتیازی زبان استعمال کی تھی۔ حالانکہ، اس کھلاڑی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

گیرتھ ٹیلر نے ٹوٹنہم ہاٹ اسپر کے خلاف اتوار کو ہونے والے ویمنس سپر لیگ (ڈبلیو ایس ایل) مقابلے سے قبل صحافیوں سے کہا، ’’اس معاملے میں اب ایک تازہ جانکاری ہے۔ ایف اے نے اپنی تفصیلی تفتیش مکمل کر لی ہے اور کھلاڑی پر 6 میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ پابندی اس دوران نافذ رہی جب ہم مقابلے کھیل رہے تھے، اس لیے وہ اس ہفتے کے آخر میں انتخاب کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔ اس کے بعد وہ انتخاب کے لیے دستیاب رہیں گی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’ہم خوش ہیں کہ اب یہ معاملہ مکمل ہو گیا ہے۔ اب ہمارے پاس پوری وضاحت ہے اور ہم سبھی اس قضیے سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔‘‘

25 سالہ رافایلا بورگ گراف جولائی میں لیورپول سے منسلک ہوئی تھیں اور اب تک ویمنس سپر لیگ میں ٹیم کے لیے 3 مقابلے کھیل چکی ہیں۔ فی الحال لیورپول کی ٹیم لیگ ٹیبل میں نچلے مقام پر ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande