اولمپک میڈلسٹ وجیندر سنگھ کو ایشین باکسنگ کونسل کا ممبر مقرر کیا گیا
نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ ہندوستان عظیم مکے باز اور اولمپک تمغہ جیتنے والے کھلاڑی وجیندر سنگھ کو ایشین باکسنگ کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری ایک اعلی کھلاڑی سے عالمی کھیلوں کے منتظم تک کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اولمپک تمغہ جیتنے والے
Sports-Boxing-Vijender-ABC


نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ ہندوستان عظیم مکے باز اور اولمپک تمغہ جیتنے والے کھلاڑی وجیندر سنگھ کو ایشین باکسنگ کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری ایک اعلی کھلاڑی سے عالمی کھیلوں کے منتظم تک کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی باکسر وجیندر سنگھ کے پاس تقریباً دو دہائیوں کا بین الاقوامی تجربہ ہے۔ انہوں نے شوقیہ اور پیشہ ورانہ، دونوں سطحوں پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ایشین باکسنگ کونسل میں ان کی تقرری اس کھیل کے بارے میں ان کی گہری سمجھ اور ایشیا میں باکسنگ کی ترقی کے لیے ان کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

وجیندر سنگھ نے ایک سرکاری بیان میں کہا،”ایشین باکسنگ کونسل کا رکن بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے یہ ذمہ داری سونپنے پر میں باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا اور اس کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں بین الاقوامی سطح پر اس کردار کو پوری لگن کے ساتھ نبھانے کی کوشش کروں گا۔ جس طرح ہم نے بیجنگ اولمپکس میں تاریخ رقم کی تھی، اسی طرح میں ایشائی باکسنگ کی ترقی کے لئے ، بالخصوص ہندوستانی مکے بازوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں تاکہ ہمارے کھلاڑی مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں۔“

ایشین باکسنگ کونسل ایشیائی براعظم میں باکسنگ کے لیے مسابقتی اور ترقیاتی فریم ورک کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ وجیندر کی موجودگی سے کونسل کے پالیسی فیصلوں، انتظامیہ اور طویل مدتی منصوبہ بندی میں ’ایتھلیٹ-فرسٹ‘ نقطہ نظر کو تقویت ملنے کی امید ہے۔

وجیندر سنگھ ہندوستان کے سب سے مشہور اور قابل احترام کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں تاریخی کانسے کا تمغہ جیتنے کے علاوہ دولت مشترکہ کھیلوں اور ایشیائی کھیلوں میں بھی کئی تمغے اپنے نام کئے ۔ اپنے شوقیہ کیرئیر کے بعد، انہوں نے کامیابی کے ساتھ پیشہ ورانہ باکسنگ میں قدم رکھا، جس سے ان کی بین الاقوامی پہچان مزید مضبوط ہوئی۔

وجیندر سنگھ کی اس تقرری کو ہندوستانی باکسنگ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا جا رہا ہے اور یہ عالمی کھیل انتظامیہ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو بھی واضح کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande