
مالدہ، 17 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو کہا کہ آج مغربی بنگال میں ریلوے کی ترقی نے نئی رفتار اور نئی جہتیں حاصل کی ہیں۔ ایک طرف، ہاوڑہ-گوہاٹی روٹ پر شروع کی گئی ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین، ماں کالی کی دھرتی کو ماں کامکھیا کی دھرتی کو جوڑ رہی ہے۔ وہیں، مغربی بنگال کو چار نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں نےملک کے شمالی، جنوبی اور مغربی حصوں سے نئی کنیکٹیوٹی فراہم کی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے مالدہ ٹاو¿ن ریلوے اسٹیشن سے ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین سمیت مختلف ریلوے اور سڑک پروجیکٹوں کو وقف کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کیا۔ مرکزی وزراء اشونی ویشنو، شانتنو ٹھاکر، سکانت مجومدار، مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری اور ممبران پارلیمنٹ شومک بھٹاچاریہ، کھگین مرمو، اور کارتک چندر پال بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی بنگال کی ترقی کو نئی رفتار دینے کی مہم نے آج مزیدتیز ہوئی ہے۔ ہندوستانی ریلوے کی جدید کاری کی طرف ایک اور بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ ریاست میں کئی دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے سے نہ صرف مسافروں کی سہولت میں بہتری آئے گی بلکہ تجارت اور روزگار کو بھی فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا، ”بنگال کی اس مقدس سرزمین سے... آج سے ہندوستان میں وندے بھارت سلیپر ٹرینوںکی شروعات ہو رہی ہیں۔ یہ نئی وندے بھارت سلیپر ٹرین ہم وطنوں کے طویل سفر کو مزید آرام دہ، شاندار اور یادگار بنائے گی۔ یہ وندے بھارت ٹرین میڈ ان انڈیا ہے، اسے بنانے میں ہم ہندوستانیوں کا پسینہلگا ہے۔ ملک کی یہ پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین ماں کالی کی دھرتی کو ماں کامکھیا کی سرزمین کو جوڑ رہی ہے ۔آنے والے وقت میں اس جدید ٹرین کی پورے ملک میں توسیع ہوگی۔“
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ وندے بھارت سلیپر ٹرین بنگال کے نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کرے گی اور علاقائی رابطہ کو مضبوط کرے گی۔ یہ ٹرین آتم نربھر بھارت کی طاقت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید سلیپر ٹرین کو مستقبل میں پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے اس کامیابی کے لیے بنگال، آسام اور پورے ملک کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح بنگال کو چار اور جدید امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں - نیو جلپائی گوڑی، ناگرکوئی امرت بھارت ایکسپریس، نیو جلپائی گوڑی سے تروچیراپلی امرت بھارت ایکسپریس، علی پور دوار- بنگلورو امرت بھارت ایکسپریس، علی پور دوار- ممبئی امرت بھارت ایکسپریس ملی ہیں۔اس سے بنگال اور خاص طور پر شمالی بنگال کا جنوبی اور مغربی ہندوستان کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔ خاص طور پر وہ مسافر جو ملک کے مختلف حصوں سے بنگال اور مشرقی ہندوستان کی سیر کے لیے آتے ہیں، جو لوگ گنگا ساگر، دکشنیشور اور کالی گھاٹ کی سیر کے لیے آتے ہیں، جو یہاں سے تمل ناڈو اور مہاراشٹر جاتے ہیں، یہ امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں ان کے سفر کو آسان بنائیں گی۔
وزیر اعظم نے مسافروں کے ساتھ اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ کبھی لوگ غیر ملکی ٹرینوں کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر سوچتے تھے کہ کاش ایسی ٹرینیں ہندوستان میں ہوتیں ، لیکن آج وہ خواب حقیقت بن چکا ہے۔ اب غیر ملکی بھارت کی میٹرو اور ٹرینوں کی ویڈیو بنا کر دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ہندوستان میں ریلوے سیکٹر میں کیسا انقلاب آ رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستانی ریلوے ایک تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ ہندوستانی ریلوے نہ صرف جدید بلکہ خود انحصار بھی بن رہی ہے۔ ریلوے کی تیزی سے برقی کاری ہو رہی ہے، اسٹیشنوں کو جدید بنایا جا رہا ہے اور ملک میں متعدد وندے بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں۔ لوکوموٹیو، کوچز اور میٹرو کوچز مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں۔ ہندوستان آج امریکہ اور یورپ سے زیادہ انجن تیار کررہا ہے اور کئی ممالک کو مسافر ٹرینیں اور میٹرو کوچ برآمد کر رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تیز رفتار اور جدید ٹرینوں کا ایک وسیع نیٹ ورک تیار کیا جا رہا ہے جس کے سب سے زیادہ فوائد غریب اور متوسط خاندانوں کو مل رہے ہیں۔ اس سے نہ صرف معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے بلکہ نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر روزگار بھی مل رہا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے مغربی بنگال میں چار بڑے ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، جس میں بلورگھاٹ اور ہلی کے درمیان نئی ریل لائن، نیو جلپائی گوڑی میں جدید مال برداری کی دیکھ بھال کی سہولیات، سلی گوڑی لوکو شیڈ کی اپ گریڈیشن اور جلپائی گوڑی میں وندے بھارت ٹرین کی دیکھ بھال کی سہولیات کو جدید بنانا شامل ہے۔ انہوں نے نیوکوچ بہار-بامنہاٹ اورنیو کوچ بہار-بوکسیرھاٹ کے درمیان ریل لائنوں کی برقی کاری کو قوم کے نام وقف کیا۔
وزیر اعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے چار نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔ وزیر اعظم نے ایل ایچ بی کوچوں سے آراستہ دو نئی ٹرین خدمات کا بھی آغاز کیاجو رادھیکاپور-بنگلورو ایکسپریس اور بلورگھاٹ-بنگلور ایکسپریس ہیں۔ یہ ٹرینیں خطے کے نوجوانوں، طلباءاور آئی ٹی پیشہ ور افراد کے لیے بنگلورو جیسے بڑے آئی ٹی اور روزگار کے مراکز سے براہ راست، محفوظ اور آرام دہ سفری رابطہ فراہم کریں گی۔
وزیر اعظم نے قومی شاہراہ 31ڈی کے دھوپگوڑی-فالکاٹا سیکشن کی مرمت اور چار لین بنائے جانے کے کام کا سنگ بنیاد رکھا، جس سے علاقائی سڑکوں کے رابطے میں نمایاں بہتری آئے گی اور شمالی بنگال میں مسافروں اور سامان کی آسانی سے نقل و حرکت میں سہولت ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد