یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے ایران کی فضائی حدود خطرناک قرار دیا
برسلز،17جنوری(ہ س)۔یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے بلاک کی رکن ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود میں پرواز کرنے کے حوالے سے خبردار کردیا اور ایرانی فضائی حدود کو خطرناک قرار دیا ہے۔ ممکنہ تنازع کے علاقوں کے بارے میں ایک بلیٹن میں ایجنسی نے ذ
یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے ایران کی فضائی حدود خطرناک قرار دیا


برسلز،17جنوری(ہ س)۔یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے بلاک کی رکن ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود میں پرواز کرنے کے حوالے سے خبردار کردیا اور ایرانی فضائی حدود کو خطرناک قرار دیا ہے۔ ممکنہ تنازع کے علاقوں کے بارے میں ایک بلیٹن میں ایجنسی نے ذکر کیا کہ بڑی تعداد میں ہتھیاروں اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کی موجودگی اور ان کے استعمال کا امکان موجود ہے۔ ریاست کی طرف سے غیر متوقع ردعمل کا بھی امکان ہے۔ تمام بلندیوں اور فلائٹ لیولز پر کام کرنے والی سویلین پروازوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جاری تناو¿ اور امریکہ کی جانب سے فوجی کارروائی کے امکان نے ایرانی فضائی دفاعی افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے جس سے ایرانی فضائی حدود میں شناخت کی غلطیوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔یہ انتباہات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مظاہرین کے تحفظ کے لیے مداخلت کی دھمکی کے بعد تہران اور واشنٹن کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ جبکہ تہران نے جواب دیا کہ اگر اس پر فوجی حملہ ہوا تو وہ خطے میں امریکی اڈوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی نشانہ بنائے گا۔

ایران میں گزشتہ 28 دسمبر سے معاشی اور معیشتی صورتحال پر احتجاج کی لہر دیکھی گئی تھی جو بعض علاقوں میں سیاسی مطالبات اور حکومت کے خلاف نعروں میں بدل گئی۔ مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں ایرانی حکام کی تصدیق کے مطابق سینکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande