صوبائی کمشنر جموں نے یوم جمہوریہ کے انتظامات کا جائزہ لیا
صوبائی کمشنر جموں نے یوم جمہوریہ کے انتظامات کا جائزہ لیا جموں، 17 جنوری (ہ س)۔ صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور انسپکٹر جنرل پولیس جموں بھیم سین توتی نے ایم اے اسٹیڈیم کا دورہ کر کے یو ٹی سطح کی یومِ جمہوریہ تقریبات کے سلسلے میں جاری تیاریوں اور
Div Com


صوبائی کمشنر جموں نے یوم جمہوریہ کے انتظامات کا جائزہ لیا

جموں، 17 جنوری (ہ س)۔ صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور انسپکٹر جنرل پولیس جموں بھیم سین توتی نے ایم اے اسٹیڈیم کا دورہ کر کے یو ٹی سطح کی یومِ جمہوریہ تقریبات کے سلسلے میں جاری تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، جن میں ڈپٹی کمشنر جموں، کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن، ڈائریکٹر انفارمیشن، ایس ایس پی جموں اور مختلف محکموں کے سربراہان شامل تھے، موجود رہے۔

دورے کے دوران ڈویژنل کمشنر اور آئی جی پی نے مختلف محکموں کو تفویض کردہ ذمہ داریوں اور انتظامی تیاریوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا تاکہ قومی تہوار کو پرامن، منظم اور باوقار انداز میں منعقد کیا جا سکے۔ ڈویژنل کمشنر نے تمام محکموں کے درمیان قریبی تال میل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام انتظامات مقررہ وقت سے قبل زمینی سطح پر مکمل کر لیے جائیں۔

جائزے کے دوران سیکورٹی انتظامات، تلاشی مراکز، ٹریفک نظام، نشستوں کا بندوبست، تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، روشنی کا انتظام، بجلی اور پانی کی فراہمی، شرکاء و شہریوں کی آمد و رفت کے لیے ٹرانسپورٹ سہولیات، فائر ایمرجنسی پلان، طبی سہولیات، ایمبولینس خدمات اور دیگر ضروری امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ڈویژنل کمشنر نے پی ڈی ڈی، پی ایچ ای اور پی ڈبلیو ڈی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے فیلڈ اسٹاف کی کنٹرول روم میں چوبیس گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ممکنہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر واٹر پروف ٹینٹ اور ہیٹنگ کے مناسب انتظامات کرنے پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ پریڈ دستوں کی مؤثر ریہرسل، جھانکیوں کی بروقت پیش کش اور ثقافتی پروگراموں کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ یومِ جمہوریہ کی تقریبات خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے انجام دی جا سکیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande