
نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی) پر محکمہ کسٹم نے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کا پردہ فاش کیا ہے۔ کسٹم حکام نے بنکاک سے دہلی پہنچنے والے دو ہندوستانی مرد مسافروں سے تقریباً 8.77 کلو گرام گانجہ ضبط کیا ہے۔ ضبط شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 8.771 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق 13 جنوری کو بنکاک سے فلائٹ نمبرٹی جی-315 سے آئے مسافروں کو 14 جنوری کو ٹرمینل 3 کے بین الاقوامی امیگریشن پوائنٹ میں گرین چینل پر اسپاٹ پروفائلنگ کی بنیاد پر روکا گیا۔ شبہ ہونے پر مسافروں کے ذاتی سامان اور ٹرالی بیگ کو ایکسرے جانچ کے لئے بھیجا گیا۔ جانچ میںمیں گہرے نیلے رنگ کے ایک ٹرالی بیگ سے 9 پولی تھین پاوچ برآمد ہوئے ، ن میں ہرے رنگ کی نشہ آور چیز برآمد ہوئی۔ ابتدائی معائنے اور تشخیصی ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ مادہ گانجہ/مریجوانا ہے۔ برآمد شدہ منشیات کا مجموعی وزن 8771.5 گرام درج کیا گیا۔
محکمہ کسٹم نے منشیات اور پیکیجنگ مواد کواین ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 43(اے ) کے تحت ضبط کر لیا ہے۔ دونوں ملزمان کواین ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 43(بی) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن 8 کی خلاف ورزی کی ہے، جو سیکشن 20، 23، اور 29 کے تحت قابل سزا جرم ہے۔ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ممکنہ بین الاقوامی منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے بارے میں بھی مکمل تفتیش جاری ہے۔
محکمہ کسٹمز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہوائی اڈوں پر مستعدی اور سخت نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد