تاریخ کے آئینے میں 18 جنوری: دی جنگل بک کے تخلیق کار روڈیارڈ کپلنگ کا انتقال
تاریخ کے آئینے میں 18 جنوری: دی جنگل بک کے تخلیق کار روڈیارڈ کپلنگ کا انتقال معروف برطانوی مصنف اور شاعر روڈیارڈ کپلنگ کا 70 برس کی عمر میں 18 جنوری، 1936 کو لندن میں انتقال ہو گیا۔ نوآبادیاتی دور کے دوران 30 دسمبر، 1865 میں بمبئی (موجودہ ممبئی)
روڈیارڈ کپلنگ


تاریخ کے آئینے میں 18 جنوری: دی جنگل بک کے تخلیق کار روڈیارڈ کپلنگ کا انتقال

معروف برطانوی مصنف اور شاعر روڈیارڈ کپلنگ کا 70 برس کی عمر میں 18 جنوری، 1936 کو لندن میں انتقال ہو گیا۔ نوآبادیاتی دور کے دوران 30 دسمبر، 1865 میں بمبئی (موجودہ ممبئی) میں پیدا ہوئے کپلنگ کو بنیادی طور پر ان کی کتاب ’’دی جنگل بک‘‘ (1894)، ’’کم‘‘ (1901)، ’’دی مین ہو وڈ بی کنگ‘‘ (1888) اور ان کی لکھی نظموں کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان کا تحریر کردہ اطفال ادب لازوال شاہکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ سن 1907 میں انہیں ادب کے لیے ’’نوبل انعام‘‘ سے سرفراز کیا گیا۔ انعام کی توصیفی سند میں کہا گیا کہ ’’تنقید کی قوت کی اہمیت، تخیل کی انفرادیت، خیالات کی پختگی اور غیر معمولی ذہانت وہ اوصاف ہیں جو اس مشہور مصنف کی تخلیقات کو دنیا میں ممتاز کرتے ہیں۔‘‘

دیگر اہم واقعات:

1778 - جیمز کک ’’ہوائی جزائر‘‘ کی دریافت کرنے والے پہلے یورپی بنے۔ اس کا نام انہوں نے ’’سینڈوچ آئی لینڈ‘‘ رکھا۔

1866 - ’’ویسلے کالج، میلبورن‘‘ کا قیام عمل میں آیا۔

1896 - ’’ایکس رے مشین‘‘ کا پہلا مظاہرہ کیا گیا۔

1919 - ’’بینٹلے موٹرز لمیٹڈ‘‘ کا قیام عمل میں آیا۔

1930 - رابندر ناتھ ٹیگور نے مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا۔

1935 - ہندوستانی سیاست داں ویر بہادر سنگھ پیدا ہوئے۔

1942 - نامور باکسر محمد علی پیدا ہوئے۔

1945 - سوویت یونین کی فوج پولینڈ کے شہر کراکو پہنچی اور جرمنی کو وہاں سے پسپائی پر مجبور کیا۔

1951 - نیدرلینڈز میں جھوٹ پکڑنے والی مشین کا پہلی بار استعمال ہوا۔

1951 - ہندوستانی سیاست داں اور بہار کے موجودہ گورنر عارف محمد خان پیدا ہوئے۔

1952 - مصر میں برطانیہ مخالف فسادات بھڑک اٹھے۔

1954 - فانیفانی نے اٹلی میں حکومت تشکیل دی۔

1955 - مشہور افسانہ نگار، مصنف اور صحافی سعادت حسن منٹو کا انتقال ہوا۔

1959 - مہاتما گاندھی کی رفیق میرا بین (میڈلین سلیڈ) نے ہندوستان چھوڑا۔

1960 - امریکہ اور جاپان نے مشترکہ دفاعی معاہدہ کیا۔

1962 - امریکہ نے نیواڈا میں جوہری تجربہ کیا۔

1963 - فرانس نے یورپی مشترکہ بازار سے برطانیہ کو الگ کرنے کی وکالت کی۔

1968 - امریکہ اور سوویت یونین جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول کے لیے ایک معاہدے کے مسودے پر متفق ہوئے۔

1972 - کرکٹ کھلاڑی ونود کامبلی پیدا ہوئے۔

1973 - امریکہ اور شمالی ویتنام میں امن معاہدے کا مسودہ تیار کرنے کے لیے مذاکرات کاروں کی میٹنگ جلد ہونے کا اعلان۔

1974 - اسرائیل اور مصر نے ہتھیاروں کا معاہدہ کیا۔

1976 - فرانس نے جاسوسی کے الزام میں 40 سوویت افسران کو ملک بدر کیا۔

1985 - بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا پیدا ہوئیں۔

1986 - جنوبی یمن کی دارالحکومت عدن میں زبردست تصادم شروع ہونے پر غیر ملکی شہری وہاں سے نکلنے لگے۔

1987 - لندن میں ذرائع ابلاغ کے 40 ممالک کے نمائندوں کی ہوئی میٹنگ میں سینسر شپ کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کا اعلان کیا گیا۔

1989 - چیکوسلوواکیہ میں لاکھوں لوگوں نے آزادی، سچائی اور انسانی حقوق کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

1997 - نفیسہ جوزف ’’مس انڈیا‘‘ منتخب ہوئیں۔

2001 - لارینٹ کابیلا کے قتل کے بعد اس کے بیٹے نے کانگو کا اقتدار سنبھالا۔

2002 - ریاستہائے متحدہ امریکہ ہندوستان کو جدید ترین ہتھیار دینے پر راضی، کولن پاول نے کہا کہ پاک دہشت گردوں کی فہرست پر کارروائی کرے تبھی ہندوستان بات چیت کرے گا۔

2003 - لیبیا اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کا صدر مقرر ہوا۔

2004 - ہندوستان نے کرکٹ کی ایک روزہ سیریز میں آسٹریلیا کو 19 رنوں سے شکست دی۔

2005 - سپریم کورٹ نے ممبران پارلیمنٹ کو پیٹرول پمپ الاٹ نہیں کرنے کی سفارش کی۔

2006 - سپریم کورٹ نے ریاستہائے متحدہ میں یوتھنیشیا (سکون بخش موت) کو قانونی حیثیت دی۔

2007 - دنیا کی سب سے معمر خاتون جولی ونفریڈ برٹرینڈ کا کینیڈا میں انتقال۔

2008 - اتر پردیش کی وزیر اعلیٰ مایاوتی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں نجی یونیورسٹی کھولنے کے لیے رہنما خطوط کی منظوری دی گئی۔

2009 - سورو گانگولی کو ’’بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن‘‘ نے سونے کے بلے سے نوازا۔

2013 - ہندوستانی سنیما کی معروف اداکارہ دلاری کا انتقال ہوا۔

2020 - جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ارجن منڈا انڈین آرچری ایسوسی ایشن (اے اے آئی) کے نئے صدر منتخب ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande