تیز رفتار ٹرک نے چار راہگیروں کو کچل دیا، دو ہلاک،دو شدید زخمی
اورئی، 16 جنوری (ہ س)۔ جمعہ کو، اتر پردیش کے جالون ضلع میں ایک تیز رفتار ٹرک نے جھانسی-کانپور قومی شاہراہ 27 پر پیدل چلنے والے چار راہگیروں کو کچل دیا۔ حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مشتعل
حادثہ


اورئی، 16 جنوری (ہ س)۔ جمعہ کو، اتر پردیش کے جالون ضلع میں ایک تیز رفتار ٹرک نے جھانسی-کانپور قومی شاہراہ 27 پر پیدل چلنے والے چار راہگیروں کو کچل دیا۔ حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے سڑک بلاک کردی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر درگیش کمار اور پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھیڑ کو پرسکون کیا۔

ایس پی نے بتایا کہ یہ واقعہ ایٹ تھانہ علاقے کے جکھولی گاو¿ں کے قریب پیش آیا۔ تیز رفتار ٹرک نے چار افراد کو ٹکر مار دی جس سے دو موقع پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد، ناراض جکھولی گاو¿ں والوں نے جھانسی-کانپور قومی شاہراہ 27 کو بلاک کر دیا، جس کے نتیجے میں کانپور-جھانسی روٹ پر تقریباً 10 کلومیٹر تک ٹریفک جام ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق چاروں افراد ہائی وے پر چل رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرک بے قابو ہوکر ہائی وے پر الٹ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ہائی وے ایمبولینس کی مدد سے دونوں شدید زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اورئی میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد جھانسی کانپور ہائی وے پر طویل ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس نے تباہ شدہ ٹرک کو ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی۔ ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر درگیش کمار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لوگوں کو سمجھانے کے بعد ٹریفک جام کو صاف کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں دو افراد ہلاک ہوئے، جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ دیگر دو زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ٹرک ڈرائیور فرار ہے اور ٹیم کی تلاش جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande