
ٹی وی کے مقبول شو پر مبنی فلم ’بھابھی جی گھر پر ہیں - فن آن دی رن‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ شو کی طرح اس فلم میں بھی کامیڈی کے ساتھ ساتھ ہارر کا ٹچ ہوگا، جو ناظرین کو بھرپور تفریح فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ ششانک بالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو زی اسٹوڈیو کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔ روی کشن ٹریلر میں روہتاش گوڑ، آصف شیخ، شبھانگی اترے اور ودیشا شرما کے ساتھ اہم کردار میں نظر آ رہے ہیں، جو اپنی موجودگی سے سب سے زیادہ توجہ اپنی طرف مبذول کراتے ہیں۔
2 منٹ 57 سیکنڈ طویل ٹریلر کامیڈی، ہارر اور ڈرامہ سے بھرپور ہے۔ کہانی انگوری بھابھی (شبھانگی اترے)، انیتا بھابھی (ودیشا شرما) اور ان کے نئے عاشقوں کے ارد -گرد گھومتی ہے۔ روی کشن اور مکیش تیواری غنڈوں کے اوتارمیں نظر آتے ہیں جو بھابھیوں سے شادی کرنے کے لیے بے چین ہیں، جس سے کہانی میں ایک مزیدار موڑ آتا ہے۔
اس فلم میں ٹی وی شو کے تقریباً تمام مشہور کردار نظر آئیں گے جن میں سکسینہ اورداروغہ ہپو سنگھ شامل ہیں۔ ٹریلر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فلم میں وہی پرانا مزاح، ہلکا پھلکاڈر اور زبردست تفریح کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ”بھابھی جی گھر پر ہیں - فن آن دی رن“ 6 فروری 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد