کوپا ڈیل رے: بارسلونا ریسنگ سینٹینڈر کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
کینٹابریا، 16 جنوری (ہ س)۔ بارسلونا نے کوپا ڈیل رے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو سیکنڈ ڈویڑن کی ٹاپ ٹیم ریسنگ سینٹینڈر کو 0-2 سے شکست دی اور کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کی۔ دوسرے ہاف میں فیران ٹوریس اور نوجوان اسٹار لامین یامل کے گ
کوپاڈیل رے


کینٹابریا، 16 جنوری (ہ س)۔ بارسلونا نے کوپا ڈیل رے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو سیکنڈ ڈویڑن کی ٹاپ ٹیم ریسنگ سینٹینڈر کو 0-2 سے شکست دی اور کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کی۔ دوسرے ہاف میں فیران ٹوریس اور نوجوان اسٹار لامین یامل کے گول نے سخت چیلنج کے بعد بارسلونا کی فتح کو یقینی بنایا۔

ایل سارڈینیرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیمیں سنسنی خیز مقابلے میں آمنے سامنے تھیں۔میچ کا پہلا گول 66ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب فیران ٹوریس نے آف سائیڈ ٹریپ سے بچتے ہوئے پرفیکٹ ٹائمنگ کے ساتھ ایک تھرو گیند پر دوڑتے ہوئے گول کیپر جوکوئن ایزکیٹا کو چکمہ دی اور اسے خالی جال میں پھینک دیا۔

اسٹاپیج ٹائم میں، ریسنگ سینٹینڈر کے مینیکس لوزانو نے ایک آسان موقع گنوا دیا۔ اس کے فوراً بعد بارسلونا نے تیز جوابی حملہ کرتے ہوئے میچ پر قابو پالیا۔ لامین یامل نے رافینہا کے لو کراس سے شاندار فنش کرتے ہوئے دوسرا گول کرکے فتح پر مہر ثبت کردی۔

اس جیت کے ساتھ، بارسلونا کوارٹر فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ٹیموں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے، جس میں ایتھلیٹک بلباو¿، الاویس، الباسیٹے، ایٹلیٹکو میڈرڈ، ریئل بیٹس، ریئل سوسیڈاد، اور ویلنسیا شامل ہیں۔ ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن پیر کو کوارٹر فائنل ڈرا کرے گی جس کے میچز 3 اور 5 فروری کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

ریئل میڈرڈ کی لوئر لیگ سائیڈ الباسیٹ سے ہارنے کے بعد، بارسلونا کے کوچ ہینسی فلک نے کسی بھی غلطی سے بچنے کے لیے تقریباً ایک مکمل طاقت والی ٹیم کو میدان میں اتارا۔ بارسلونا نے ابتدائی طور پر گیند پر قابو پالیا، لیکن ریسنگ سینٹینڈر نے زبردست مقابلہ کیا۔

ڈینی اولمو نے پہلے ہاف میں ایک آسان موقع گنوا دیا جبکہ بارسلونا کے گول کیپر جان گارشیا نے کیمار سلیمان کے شاٹ پر شاندار ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو گول کرنے سے بچا لیا۔ فیران ٹوریس کے گول کے بعد بھی میچ دلچسپ رہا، ازکوئیٹا نے 80 ویں منٹ میں فرمین لوپیز اور متبادل رابرٹ لیونڈوسکی کے دو شاندار سیو کیے۔

ریسنگ سینٹینڈر نے میچ کے آخری لمحات میں دو گول کیے لیکن آف سائیڈ کی وجہ سے دونوں کو نامنظور کر دیا گیا۔ اس کے بعد بارسلونا نے لوزانو کے کھوئے ہوئے مواقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یامل کے گول سے آخری آٹھ میں جگہ بنالی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande