پولیس نے دھوکہ دہی کے معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
جموں, 16 جنوری (ہ س)جموں سٹی پولیس نے موبائل فون چوری اور آن لائن دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دھوکہ دہی کی رقم سے خریدا گیا ایک موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ معاملہ پولیس اس
Police


جموں, 16 جنوری (ہ س)جموں سٹی پولیس نے موبائل فون چوری اور آن لائن دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دھوکہ دہی کی رقم سے خریدا گیا ایک موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ معاملہ پولیس اسٹیشن اشموقام سے موصول ہونے والی زیرو ایف آئی آر کی بنیاد پر سامنے آیا، جس میں شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا تھا کہ جموں کے گمٹ علاقے سے اس کا موبائل فون چوری ہوا، جس کے بعد چوری شدہ موبائل کے ذریعے اس کے اکاؤنٹ سے تقریباً ایک لاکھ روپے غیر قانونی طور پر آن لائن منتقل کیے گئے۔

تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ملزمان نے شکایت کنندہ کے موبائل فون کا غلط استعمال کرتے ہوئے دو قسطوں میں 40،40 ہزار روپے نامعلوم افراد کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے، جبکہ باقی رقم سے 21 ہزار روپے مالیت کا ایک ویوو موبائل فون خریدا گیا۔تکنیکی شواہد کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن سٹی جموں کی ٹیم نے ایس ڈی پی او سٹی نارتھ اور ایس پی سٹی نارتھ جموں کی نگرانی میں بیلی چرانہ، جیول اور گمٹ علاقوں میں چھاپے مار کر دو افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم حسین رادر سکنہ پٹن بارہمولہ اور اشفاق احمد پری سکنہ بیروہ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دھوکہ دہی کی رقم سے خریدا گیا موبائل فون بھی ضبط کر لیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande