پی ڈبلیو ایل 2026 کا شاندار آغاز، چیمپئن شپ ٹرافی کی رونمائی ہوئی
نوئیڈا، 16 جنوری (ہ س)۔ پرو ریسلنگ لیگ (پی ڈبلیو ایل) 2026 کا باضابطہ افتتاح بدھ کو نوئیڈا انڈور اسٹیڈیم میں چیمپئن شپ ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ کیا گیا۔ سات سالوں کے طویل وقفے کے بعد لیگ کی واپسی اور اس کے پانچویں سیشن کی شروعات کو لے کر یہ تقریب خ
پی ڈبلیو ایل 2026 کا شاندار آغاز


نوئیڈا، 16 جنوری (ہ س)۔ پرو ریسلنگ لیگ (پی ڈبلیو ایل) 2026 کا باضابطہ افتتاح بدھ کو نوئیڈا انڈور اسٹیڈیم میں چیمپئن شپ ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ کیا گیا۔ سات سالوں کے طویل وقفے کے بعد لیگ کی واپسی اور اس کے پانچویں سیشن کی شروعات کو لے کر یہ تقریب خاص رہی۔ افتتاحی پروگرام کا انعقاد پنجاب رائلز اور یو پی ڈومینیٹرز کے درمیان پہلے مقابلے سے عین قبل کیا گیا، جس نے نئے پی ڈبلیو ایل دور کی رسمی شروعات کا اشارہ دیا۔

اس موقع پر چیمپئن شپ ٹرافی کی رونمائی ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر اور مہمان خصوصی برج بھوشن شرن سنگھ کی موجودگی میں کی گئی۔ پروگرام میں ڈبلیو ایف آئی صدر سنجے سنگھ، پی ڈبلیو ایل کے چیئرمین اور پروموٹر دیان فاروقی اور لیگ کے سی ای او اکھل گپتا بھی موجود رہے۔

ڈبلیو ایف آئی صدر سنجے سنگھ نے پی ڈبلیو ایل کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس لیگ نے ہمیشہ ہندوستانی کشتی کو مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ایل 2026 کے لیے منتخب کی گئی صلاحیتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک میں کشتی کا معیار گزشتہ سالوں میں کافی اوپر گیا ہے۔

مہمان خصوصی برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ پی ڈبلیو ایل جیسی پیشہ ور لیگ کا سب سے بڑا فائدہ پہلوانوں کو ملتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی ایسا کھیل ہے جس میں ہندوستان نے اولمپک میں لگاتار تمغے جیتے ہیں اور اس روایت کو بنائے رکھنے کے لیے بین الاقوامی سطح کا مقابلہ بیحد ضروری ہے۔ ان کے مطابق، پی ڈبلیو ایل ہندوستانی پہلوانوں کو دنیا کے ٹاپ پہلوانوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کا موقع دیتی ہے۔

پی ڈبلیو ایل چیئرمین دیان فاروقی نے اسے لیگ کے لیے نئے باب کی شروعات بتاتے ہوئے کہا کہ وسیع تنظیم نو کے بعد اس بار فوکس ایک پیشہ ور، شفاف اور ایتھلیٹ مرکوز ڈھانچہ تیار کرنے پر رہا ہے۔ وہیں، سی ای او اکھل گپتا نے کہا کہ پی ڈبلیو ایل 2026 سبھی متعلقہ فریقوں کے تعاون اور طویل مدتی سوچ کا نتیجہ ہے، جس میں نیلامی سے لے کر مقابلے کے فارمیٹ تک ہر پہلو کو مضبوطی سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ٹرافی رونمائی کے بعد افتتاحی مقابلے میں پنجاب رائلز کے چندر موہن اور یو پی ڈومینیٹرز کی جانب سے آرمینیا کے آرمن آندریسیان آمنے سامنے اترے۔ اس کے ساتھ ہی چھ فرنچائزیوں، اولمپک میڈلسٹ، ورلڈ چیمپئنوں اور ہندوستان کے ٹاپ پہلوانوں کی موجودگی میں ایک سنسنی خیز سیشن کی رسمی شروعات ہوئی۔ نئے فارمیٹ کے تحت ہر ٹائی میں نو مقابلے کھیلے جائیں گے۔

پی ڈبلیو ایل 2026 کا براہ راست ٹیلی کاسٹ سونی ٹین 4 اور سونی ٹین 5 چینلوں پر کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیجیٹل ناظرین سونی لیو پر مقابلوں کا لائیو اسٹریم دیکھ سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande