تاریخ کے آئینے میں 17 جنوری: اسرو نے 2020 کا پہلا مشن کیا کامیاب، جی سیٹ-30 سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے سال 2020 کی شروعات ایک اہم خلائی کامیابی کے ساتھ کی۔ اسرو کا کمیونیکیشن سیٹلائٹ جی سیٹ-30 یورپی اسپیس ایجنسی کے ایرین-5 لانچ وہیکل کے ذریعے کامیابی سے خلا میں نصب کیا گیا۔ یہ لانچنگ ہندوستانی وقت کے مطابق
علامتی تصویر


انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے سال 2020 کی شروعات ایک اہم خلائی کامیابی کے ساتھ کی۔ اسرو کا کمیونیکیشن سیٹلائٹ جی سیٹ-30 یورپی اسپیس ایجنسی کے ایرین-5 لانچ وہیکل کے ذریعے کامیابی سے خلا میں نصب کیا گیا۔

یہ لانچنگ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 35 منٹ پر کی گئی، جو اسرو کا سال 2020 کا پہلا خلائی مشن تھا۔ لانچنگ کے قریب 38 منٹ 25 سیکنڈ بعد جی سیٹ-30 کو مقررہ مدار میں کامیابی سے نصب کر دیا گیا۔

جی سیٹ-30 سیٹلائٹ کو مواصلاتی خدمات کو مضبوط کرنے کے مقصد سے لانچ کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے ملک میں ٹیلی ویژن نشریات، ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر مواصلاتی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس کامیاب مشن کے ساتھ اسرو نے ایک بار پھر بین الاقوامی تعاون کے ذریعے اپنی تکنیکی صلاحیت اور بھروسے کو ثابت کیا۔ جی سیٹ-30 کی لانچنگ ہندوستان کے خلائی مواصلاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1582 - مغل بادشاہ ہمایوں کی دوسری بیوی اور اکبر کی سوتیلی ماں بیگا بیگم کا انتقال ہوا۔

1595 - فرانس کے بادشاہ ہینری چہارم نے اسپین کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1601 - مغل بادشاہ اکبر نے اسیر گڑھ کے ناقابل تسخیر قلعے میں داخلہ حاصل کیا۔

1601 - فرانس نے اسپین کے ساتھ معاہدہ کیا جس کے تحت فرانس کو بریس، بگیس، وولرومے اور گیکس علاقے حاصل ہوئے۔

1757 - جرمنی نے پرشیا کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1852 - برطانیہ نے جنوبی افریقہ کے ٹرانسوال کی آزادی کو تسلیم کیا۔

1863 - امریکی ریاست ورجینیا میں خانہ جنگی۔

1888 - ہندوستان کے مشہور ادیب، مضمون نگار اور طنز نگار بابو گلاب رائے پیدا ہوئے۔

1895 - فرانسیسی صدر کاسیمیر پیریئر نے استعفیٰ دیا۔

1913 - ریمنڈ پوائنکیئر فرانس کے صدر منتخب ہوئے۔

1918 - مشہور فلم ساز و ہدایت کار کمال امروہی پیدا ہوئے۔

1920 - ترکیہ کے انقلابی شاعر ناظم حکمت پیدا ہوئے۔

1930 - ہندوستانی گلوکارہ اور رقاصہ گوہر جان کا انتقال ہوا۔

1941 - سبھاش چندر بوس برطانوی پہرے سے چپ چاپ نکل کر جرمنی کے لیے روانہ ہوئے۔

1945 - دوسری جنگ عظیم کے اختتام کے دنوں میں سوویت فوج کی پولینڈ کی دارالحکومت وارسا میں آمد۔

1945 - مشہور شاعر، نغمہ نگار جاوید اختر پیدا ہوئے۔

1946 - اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی پہلی میٹنگ ہوئی۔

1948 - نیدرلینڈز اور انڈونیشیا جنگ بندی پر متفق ہوئے۔

1961 - عوامی کانگو کے وزیر اعظم پیٹرس لوممبا کا ملک کے نئے فوجی حکمرانوں نے قتل کر دیا۔

1976 - یورپی اسپیس ایجنسی نے ہرمس راکٹ لانچ کیا۔

1979 - سوویت یونین نے جوہری تجربہ کیا۔

1980 - ناسا نے فلیٹ سیٹ کوم-3 لانچ کیا۔

1985 - ہندوستانی کرکٹر اظہر الدین نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ سنچری بنائی۔

1987 - ٹاٹا فٹ بال اکیڈمی کھلی۔

1989 - کرنل جے کے بجاج شمالی قطب پر پہنچنے والے پہلے ہندوستانی بنے۔

1991 - خلیجی جنگ کی شروعات ہوئی تھی جب امریکی، برطانوی، فرانسیسی، سعودی اور کویت کی مشترکہ فوج نے عراق پر حملہ بولا تھا۔

1995 - جاپان میں 7.2 شدت کے زلزلے میں 5,372 لوگوں کی موت۔

1996 - ہندوستانی ایتھلیٹ عبداللہ ابوبکر پیدا ہوئے۔

2002 - امریکی وزیر خارجہ کولن پاول ہندوستان پہنچے، دہشت گردی کے معاملے پر ہندوستان کے موقف کی حمایت کی۔

2007 - آسٹریلیا کے کرکٹر مائیکل بیون نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا۔

2008 - مڈغاسکر میں بحر ہند کے تاڑ کے درخت کی نئی نسل ملی۔

2008 - مرکزی حکومت نے معذوروں کو نوکریاں دینے کے لیے 1800 کروڑ روپے کی ایک اسکیم کو منظوری دی۔

2009 - انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری رندھیر سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

2013 - عراق میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں 33 لوگ مارے گئے۔

2020 - مرکزی وزارت داخلہ نے دہشت گردی، نکسلی تشدد یا فرقہ وارانہ فساد متاثرین کو سرکاری مدد پانے کے لیے ’آدھار‘ کو لازمی کر دیا۔

2021 - ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے گلوکار غلام مصطفیٰ خان کا انتقال ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande