بی آر گوئل انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے ٹھیکیدار کے احاطے پر انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری
بلاس پور، 16 جنوری (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کی روڈ کمپنی بی آر گوئل انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے ٹھیکیدار بی آر گوئل کے بلاس پور اور اندور میں واقع احاطوں پر محکمہ انکم ٹیکس نے جمعہ کی صبح چھاپہ مارا۔بلاسپور میں محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم الگ الگ گاڑیوں میں پاراگھاٹ ٹ
CG-BR-GOYAL-PREMISES-IT-Department-RAID


بلاس پور، 16 جنوری (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کی روڈ کمپنی بی آر گوئل انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے ٹھیکیدار بی آر گوئل کے بلاس پور اور اندور میں واقع احاطوں پر محکمہ انکم ٹیکس نے جمعہ کی صبح چھاپہ مارا۔بلاسپور میں محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم الگ الگ گاڑیوں میں پاراگھاٹ ٹول پلازہ کے ٹول آفس پہنچی۔ وہاں ٹیم کے اہلکار دستاویزات کی جانچ کر رہے ہیں اور پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اندور میں سپنا سنگیتا روڈ پر گوئل کی کمپنی کے دفتر اور کمپنی ڈائریکٹر کی رہائش گاہ پر تحقیقات جاری ہیں۔ محکمہ کے ذرائع کے مطابق ،ان کے دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی خصوصی طور پر جانچ کی جا رہی ہے۔محکمہ انکم ٹیکس کو کمپنی کے آپریشنز، بڑے پیمانے پر لین دین اور ٹیکس چوری کے بارے میں موصول ہوئی معلومات پر چھاپے ماری کی جا رہی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ کمپنی 1986 میں قائم کی گئی تھی۔ 2005 میں، یہ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنی اور بعد میں اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ بی آر گوئل انفراسٹرکچر لمیٹڈ اندور میں ایک سرکردہ تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے والی کمپنی ہے۔ یہ سڑکوں، شاہراہوں، پلوں اور عمارتوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ آر ایم سی (ریڈی مکس کنکریٹ) کی فراہمی، ٹول وصولی اور اندور میں بی آر جی ہل ویو جیسے رہائشی پروجیکٹس میں کام کرتی ہے۔ کمپنی ملک بھر میں انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبوں میں بھی شامل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande