بلوچستان میں گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل سمیت تین لوگوں کا قتل، دو زخمی
کوئٹہ، 16 جنوری (ہ س)۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہوئی فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون ٹیچر سمیت تین لوگوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ان واقعات میں دو دیگر زخمی ہو گئے۔ خاتون ٹیچر الہ آباد کے سبی علاقے میں واقع گرلز ہائی اسکول میں پرنسپل تھیں۔ انہیں نامع
بلوچستان کے اسپتال میں زخمیوں کو داخل کرایا گیا۔ فوٹو: دی بلوچستان پوسٹ


کوئٹہ، 16 جنوری (ہ س)۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہوئی فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون ٹیچر سمیت تین لوگوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ان واقعات میں دو دیگر زخمی ہو گئے۔ خاتون ٹیچر الہ آباد کے سبی علاقے میں واقع گرلز ہائی اسکول میں پرنسپل تھیں۔ انہیں نامعلوم بندوق برداروں نے اسکول کے پاس گولی ماری۔

دی بلوچستان پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، سبی پولیس نے بتایا کہ خاتون اپنے گھر سے اسکول جا رہی تھیں۔ اسکول کے مین گیٹ کے سامنے گھات لگا کر بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر گولیاں چلا دیں۔ نتیجتاً ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

دوسری طرف، ڈیرہ مراد جمالی واقع ویسٹ ہائی اسکول کے پاس نامعلوم مسلح افراد نے پولیس حوالدار علی گوہر مگسی کا گولی مار کر قتل کر دیا۔

دوسری طرف، سندھ کے سجاول رہائشی کھموں خاصخیلی کے بیٹے 30 سالہ نذر علی کا بلوچستان کے صنعتی علاقے میں لوٹ پاٹ کی کوشش کے دوران قتل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ، پنجگور کے حاجی غازی سوردو علاقے میں ہوئی فائرنگ میں حسن حیات زخمی ہو گیا۔ اسے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس بیچ، کیچ ضلع کے بلیدہ علاقے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں بلوچ آباد رہائشی ماجد آدم زخمی ہو گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande