مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے سبب آج شیئر مارکیٹ میں چھٹی، کام کاج نہیں ہوگا
مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے سبب آج شیئر مارکیٹ میں چھٹی، کام کاج نہیں ہوگا نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج چھٹی ہونے کی وجہ سے کوئی کام کاج نہیں ہوگا۔ شیئر بازار کی یہ چھٹی مہاراشٹر میں میونسپل کارپوریشن انتخابات
علامتی تصویر


مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے سبب آج شیئر مارکیٹ میں چھٹی، کام کاج نہیں ہوگا

نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج چھٹی ہونے کی وجہ سے کوئی کام کاج نہیں ہوگا۔ شیئر بازار کی یہ چھٹی مہاراشٹر میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے سبب ہوئی ہے۔ اس موقع پر بی ایس ای اور این ایس ای دونوں ایکسچینج میں ٹریڈنگ ہالی ڈے رہنے والا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کی ہالی ڈے لسٹ میں بھی آج کے دن کو چھٹی کے طور پر جوڑ دیا گیا ہے۔

شیئر بازار میں روایتی طور پر ہفتہ وار تعطیل کے طور پر ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ عام تعطیلات اور کچھ دیگر خاص موقعوں پر بھی شیئر بازار میں چھٹی رہتی ہے۔ ان چھٹیوں کا اعلان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے پہلے سے ہی کر دیا جاتا ہے۔ اس سال بھی اسٹاک ایکسچینج نے سرکلر جاری کرکے چھٹیوں کا پہلے ہی اعلان کر دیا تھا۔ اس سرکلر کے مطابق 15 جنوری کو اسٹاک ایکسچینج میں عام دنوں کی طرح کاروبار ہونے والا تھا۔ اس دن کے لیے چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ حالانکہ 2 دن پہلے اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ایک نیا سرکلر جاری کیا گیا، جس میں مہاراشٹر کے نیگوشئیبل انسٹرومینٹس ایکٹ کے تحت آج کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے میونسپل کارپوریشن انتخابات کو خوش اسلوبی سے چلانے اور زیادہ سے زیادہ ووٹرز کی شراکت کو یقینی بنانے کے لیے آج کے دن کو نیگوشئیبل انسٹرومینٹس ایکٹ کے تحت عام تعطیل قرار دیا ہے۔ اس کے تحت میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں آنے والے سبھی سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر، کارپوریشن، بورڈ، پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ، بینک اور حکومت کے ذریعے کنٹرولڈ دفاتر میں چھٹی رہنے والی ہے۔ اسی کے تحت اسٹاک ایکسچینج میں بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

آج، 15 جنوری کو بی ایس ای میں ایکویٹی سیگمنٹ، ایکویٹی ڈیریویٹوز سیگمنٹ، سیکورٹیز لینڈنگ اینڈ بوروئنگ (ایس ایل بی) سیگمنٹ، کرنسی ڈیریویٹوز سیگمنٹس، این ڈی ایس-آر ایس ٹی، ٹرائی پارٹی ریپو، الیکٹرانک گولڈ ریسیپٹس (ای جی آر)، کموڈٹی ڈیریویٹوز سیگمنٹ سبھی کے لیے ٹریڈنگ ہالی ڈے ہے۔ این ایس ای میں بھی ایکویٹیز، ایکویٹی ڈیریویٹوز، کارپوریٹ بانڈز، نیو ڈیٹ سیگمنٹس، نیگوشیئیٹڈ ٹریڈ رپورٹنگ پلیٹ فارم، میوچل فنڈز، سیکورٹی لینڈنگ اینڈ بوروئنگ اسکیمس، کرنسی ڈیریویٹوز، کموڈٹی ڈیریویٹوز اور انٹرسٹ ریٹ ڈیریویٹوز سبھی سیگمنٹس میں چھٹی رہے گی۔

آج کی چھٹی اور ہفتہ نیز اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کے علاوہ سال 2026 میں شیئر بازار میں کل 16 دن چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ حالانکہ ان 16 دنوں میں چار چھٹیاں ہفتہ یا اتوار کو پڑ رہی ہیں، جب بازار میں ہفتہ وار تعطیل رہتی ہے۔ اس سال مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ تین دن چھٹی رہے گی۔ مارچ میں ہولی کے دن 3 مارچ کو، شری رام نومی کے دن 26 مارچ کو اور شری مہاویر جینتی کے موقع پر 31 مارچ کو شیئر بازار میں چھٹی رہے گی۔

وہیں، اس سال فروری، جولائی اور اگست میں ہفتہ وار تعطیل کے علاوہ کوئی چھٹی نہیں ہوگی، کیونکہ ان تینوں مہینوں میں قومی تعطیلات ویک اینڈ پر پڑ رہی ہیں۔ اس لیے ان تینوں مہینوں کے دوران شیئر مارکیٹ کے کام کاج پر قومی تعطیل کی وجہ سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande