
تاریخ کے آئینے میں 16 جنوری: کلپنا چاولہ آج ہی کے دن دوسری خلائی سفر پر روانہ ہوئی تھیں
16 جنوری ہندوستان کے لیے فخر اور ترغیب کی ایک یادگار تاریخ ہے۔ اس دن ہندوستانی نژاد خلائی سائنسداں کلپنا چاولہ نے امریکہ سے اپنی دوسری خلائی پرواز کی۔ سات سمندر پار اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے ناسا کے ’اسپیس شٹل کولمبیا‘ سے خلائی سفر کیا۔
حالانکہ یہ سفر ان کے لیے آخری ثابت ہوا۔ 16 دن کے مشن کے بعد یکم فروری 2003 کو زمین پر لوٹتے وقت اسپیس شٹل حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں کلپنا چاولہ اور ان کے چھ ساتھیوں کی موت ہو گئی۔
کلپنا چاولہ نے نہ صرف سائنس اور خلائی تحقیق میں ہندوستان کا نام روشن کیا، بلکہ بے شمار نوجوانوں، خاص طور پر لڑکیوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب بھی دی۔
دیگر اہم واقعات:
1547 - ایوان چہارم ’ایوان دی ٹیریبل‘ روس کا زار بنا۔
1556 - فلپ دوئم اسپین کے شہنشاہ بنے۔
1581 - برٹش پارلیمنٹ نے رومن کیتھولک عقیدے کو غیر قانونی قرار دیا۔
1681 - مہاراشٹر کے رائے گڑھ قلعے میں چھترپتی شیواجی کے بیٹے سمبھاجی کی شاندار تاجپوشی ہوئی۔
1761 - انگریزوں نے پانڈیچیری پر فرانسیسی کنٹرول کو ہٹا دیا۔
1769 - کلکتہ (اب کولکاتہ) کے اکرا میں پہلی بار منظم گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔
1920 - ’لیگ آف نیشنز‘ نے پیرس میں اپنی پہلی کونسل میٹنگ کی۔
1926 - مشہور موسیقار او پی نیر پیدا ہوئے۔
1927 - ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ اور ٹی وی آرٹسٹ کامنی کوشل پیدا ہوئے۔
1931 - ہندوستان کے ’پہلے ٹیسٹ ٹیوب بے بی‘ کے بانی ڈاکٹر اور سائنسداں سبھاش مکھوپادھیائے پیدا ہوئے۔
1943 - انڈونیشیا کے امبون جزیرے پر امریکی فضائیہ کا پہلا ہوائی حملہ۔
1947 - ونسنٹ اوریل فرانس کے صدر منتخب کیے گئے۔
1955 - پونے میں کھڑک واسلا نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کا رسمی طور پر افتتاح۔
1969 - سوویت خلائی جہازوں ’سویوز 4‘ اور ’سویوز 5‘ کے درمیان پہلی بار خلا میں ممبران کا تبادلہ ہوا۔
1973 - اس وقت کے امریکی صدر نکسن نے اس دن شمالی ویتنام پر کی جا رہی بمباری روکنے کے حکم دے دیے تھے۔
1979 - ’شاہ آف ایران‘ اہل خانہ کے ساتھ مصر پہنچے۔
1989 - سوویت یونین نے مریخ سیارے کے لیے دو سالہ انسانی مہم کی اپنی اسکیم کا اعلان کیا۔
1989 - ملیالم سنیما کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک پریم نظیر (عبد القادر) پیدا ہوئے، ان کے نام سب سے زیادہ 600 فلموں میں اہم کردار نبھانے کا عالمی ریکارڈ ہے۔
1991 - ’پہلی خلیجی جنگ‘ (امریکہ کی عراق کے خلاف فوجی کارروائی شروع)۔
1992 - ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان حوالگی کا معاہدہ۔
1995 - چیچنیا میں چل رہی خانہ جنگی کو روکنے کے لیے روسی وزیر اعظم وکٹر چرنومیرڈن اور چیچنیا وفد کے درمیان معاہدہ۔
1996 - ہبل خلائی دوربین کے سائنسدانوں نے خلا میں 100 سے زیادہ نئی کہکشاں کو تلاش کرنے کا دعویٰ کیا۔
1999 - ہندوستان کے انل سود ورلڈ بینک کے نائب صدر بنے، ٹوکیو (جاپان) دوبارہ دنیا کا سب سے مہنگا شہر اعلان۔
2000 - چینی حکومت نے ایک دو سالہ تبتی لڑکے کو ’حقیقی بودھ‘ کا اوتار تسلیم کیا۔
2005 - جیش محمد سربراہ اظہر پر شکنجہ کسنے کے لیے ایف بی آئی نے ہندوستان سے مدد مانگی۔
2006 - سوشلسٹ رہنما مشیل بیچلیٹ چلی کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئیں۔
2008 - سیتو سمدرم پروجیکٹ پر منصوبے کا مسودہ پیش کرنے کے لیے سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو دو ہفتے کا وقت دیا۔
2008 - پاکستان میں وزیرستان میں وانا خطے میں دہشت گردانہ حملے میں 30 فوجی لاپتہ ہوئے۔
2009 - اتر پردیش کو ہرا کر ممبئی نے ریکارڈ 38ویں بار رنجی چیمپئن شپ جیتی۔
2013 - شام کے ادلب میں بم دھماکوں میں 24 لوگوں کی موت۔
2020 - مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات کے سورت میں واقع ہزیرا لارسن اینڈ ٹوبرو آرمرڈ سسٹم کمپلیکس میں 51ویں کے-9 وجر-ٹی توپ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن