انکاؤنٹر میں 25 ہزار روپے کا انعامی گینگسٹر گرفتار
باغپت، 15 جنوری (ہ س)۔ اتر پردیش میں باغپت پولیس نے بدھ کی رات ایک انکاؤنٹر میں 25 ہزار روپے کے انعامی گینگسٹر کو گرفتار کیا ہے۔بدمعاشکے خلاف اتر پردیش اور ہریانہ میں کئی مقدمات درج ہیں۔ باغپت ضلع کے چھپرولی تھانہ پولیس نے کل رات انکاو¿نٹر کے ب
25-thousand-awardy-gangster-arrested-encounter


باغپت، 15 جنوری (ہ س)۔ اتر پردیش میں باغپت پولیس نے بدھ کی رات ایک انکاؤنٹر میں 25 ہزار روپے کے انعامی گینگسٹر کو گرفتار کیا ہے۔بدمعاشکے خلاف اتر پردیش اور ہریانہ میں کئی مقدمات درج ہیں۔

باغپت ضلع کے چھپرولی تھانہ پولیس نے کل رات انکاو¿نٹر کے بعد 25,000 روپے کے انعامی بدمعاش عمران ولد رحیم الدین کو گرفتار کیا۔بدمعاشپر گینگسٹر سمیت کئی مقدمے درج ہیں۔ گرفتار بدمعاش عمران نے اتر پردیش اور ہریانہ میں کئی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ انکاو¿نٹر کے بعد باغپت ضلع کے موی کلاں گاو¿ں کے رہنے والے عمران سے ایک 315 بور کا پستول، کارتوس اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے ۔

چھپرولی پولیس اسٹیشن کے انچارج آشیش کمار نے بتایا کہ عمران انکاونٹر کے بعد پولیس کی گولی سے زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ عمران چھپرولی تھانے کو دفعہ 190 اور 191 کے تحت مطلوب تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande