
سنگاپور، 14 جنوری (ہ س)۔ سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ نے تمل برادری کو پونگل تہوار کی نیک خواہشات پیش ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، ’’ہماری تمل کمیونٹی جس پونگل تہوار کو مناتی ہے، وہ خاندان کے ساتھ متحد ہونے، اظہار تشکر کرنے، اپنی روایتی جڑوں کا احترام کرنے اور آنے والے پرامید سال کا استقبال کرنے کا مناسب وقت ہے۔‘‘
سنگاپور کے وزیر اعظم نے کہا، ’’اس موقع پر میں سبھی کو پونگل کی نیک خواہشات دیتا ہوں۔ پونگل تہوار کے جذبے کا تجربہ کرنے کے لیے لٹل انڈیا یا انڈین ہیریٹیج سینٹر میں کچھ وقت ضرور گزاریں۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے تمل ناڈو میں پونگل تہوار کل ’تائی تھرونال‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ اس موقع پر قدرت کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے روایتی طریقے سے نئے مٹی کے برتن میں پونگل بنا کر خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ تہوار منایا جاتا ہے۔ تمل ناڈو میں پونگل تہوار چار دن تک (بھوگی، تھائی پونگل، مٹو پونگل اور کانم پونگل) دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج ’بھوگی‘ تہوار منایا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن