
بایو، 14 جنوری (ہ س)۔ میسن گرین ووڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک اور دو گول میں اہم کردار کی بدولت مارسیئی نے علاقائی ٹیم بایو کو 0-9 سے کراری شکست دے کر فرنچ کپ کے آخری-16 میں جگہ بنا لی۔ یہ مقابلہ منگل کی رات کو کھیلا گیا۔
گزشتہ سیزن میں سبھی مقابلوں میں 22 گول کے ساتھ مارسیئی کے ٹاپ اسکورر رہے گرین ووڈ نے موجودہ سیزن میں بھی زبردست فارم جاری رکھتے ہوئے اب تک 25 میچوں میں 19 گول داغ دیے ہیں۔
گرین ووڈ کے اسٹرائیک پارٹنر امین گوئری نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو گول کرنے کے ساتھ ایک گول میں اسسٹ دیا۔ حالانکہ بایو کی ٹیم نے کچھ مزاحمت دکھائی، لیکن کمزور ڈیفنس کے سبب وہ بڑے فرق سے شکست سے نہیں بچ سکی۔
فرنچ کپ میں مارسیئی کی جارحانہ کارکردگی لگاتار جاری ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ دور میں اس نے تیسرے ڈویژن کی ٹیم برگ-این-بریس کو 0-6 سے ہرایا تھا۔ اس طرح دو مقابلوں میں مارسیئی نے کل 15 گول داغ دیے ہیں۔
سابق مانچسٹر یونائیٹڈ کھلاڑی گرین ووڈ نے 90ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک پوری کی۔
اب فرنچ کپ کے اگلے دور میں مارسیئی کا مقابلہ اگلے مہینے کی شروعات میں لیگ-1 کی ہی ٹیم رینیس سے ہوگا، جو ایک ’آل فرسٹ ڈویژن‘ مقابلہ ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن