آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میںکوہلی کی ٹاپ پر واپسی، چار سال بعد پھر سے بنے نمبر 1 بلے باز
نئی دہلی، 14 جنوری (ہ س)۔ ہندوستانی کرکٹ کے عظیم بلے بازوراٹ کوہلی نے چار سال سے زائد عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی مردوں کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ نمبر ایک مقام حاصل کرلیا ہے۔ جولائی 2021 کے بعد پہلی بار کوہلی نے یہ مقام ح
Sports-Cricket-Kohli-ODIRanking


نئی دہلی، 14 جنوری (ہ س)۔ ہندوستانی کرکٹ کے عظیم بلے بازوراٹ کوہلی نے چار سال سے زائد عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی مردوں کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ نمبر ایک مقام حاصل کرلیا ہے۔ جولائی 2021 کے بعد پہلی بار کوہلی نے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے ٹیم کے ساتھی روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہے ، جس کی اہم وجہ نیوزی لینڈ کے خلاف وڈودرا میں کھیلے گئے میچ میں ان کی میچ جیتنے والی 93 رن کی اننگز رہی ہے۔

یہ کوہلی کے شاندار کیریئر میں یہ 11 واں موقع ہے جب وہ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچے ہیں۔ ان کی حالیہ کارکردگی بہت متاثر کن رہی ہے۔ نومبر- دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز میں انہوں نے 135، 102 اور ناٹ آو¿ٹ 65 رن بنائے تھے جب کہ اکتوبر میں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف بھی ناٹ آو¿ٹ 74 رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

سابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی پہلی بار اکتوبر 2013 میں ون ڈے رینکنگ میں سب سے اعلی مقام پر پہنچے تھے۔ اب تک وہ مجموعی طور پر 825 دن نمبر 1پر رہ چکے ہیں، جو کسی بھی ہندوستانی بلے باز کے لئے سب سے زیادہ ہے۔ وہ آل ٹائم فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہیں، جن میں ویسٹ انڈیز کے عظیم ویوین رچرڈز 2,306 دن کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ادھر نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے بھی روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سرفہرست تین بلے بازوں کے درمیان صرف 10 پوائنٹس کا فرق ہے ،جس سے آنے والے دنوں میں نمبر 1کی دوڑ مزید دلچسپ ہو سکتی ہے۔

دیگر ون ڈے رینکنگ اپ ڈیٹس میں، کے ایل راہل ایک مقام آگے بڑھ کر 11 ویں نمبر اور ڈیون کونوے تین مقام کی چھلانگ لگا کر 29 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ گیند بازوں میں محمد سراج پانچ مقام اوپر چڑھ کر 15ویں نمبر پر آگئے ہیں اور کائل جیمیسن 27مقام کی نمایاں چھلانگ لگا کر 69ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بڑی تبدیلیاں

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک - ایک درجہ چڑھ کر کے تیسرے اور چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دونوں نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں سنچریاں اسکور کی تھیں، جسے آسٹریلیا نے سڈنی میں پانچ وکٹوں سے جیت کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کی۔

انگلینڈ کے جو روٹ نے آخر کار آسٹریلیا میں ٹیسٹ سنچری اسکور کی اور سیریز میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں اپنا ٹاپ مقام مزید مستحکم کرلیا جب کہ ہیری بروک بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔ جیکب بیتھل کی 154 رن کی اننگز سے وہ 25 درجے چھلانگ لگا کر 52 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں پلیئر آف دی سیریز مچل اسٹارک 31 وکٹوں کے ساتھ نویں سے تیسرے نمبر پر آگئے۔ آل راو¿نڈ کارکردگی کی بدولت وہ ٹیسٹ آل راو¿نڈرز کی ٹاپ 5 فہرست میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔ اسکاٹ بولینڈ 20 وکٹوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ مائیکل نیسر پہلی بار ٹاپ 50 میں داخل ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کے تیز گیند باز جوش ٹونگ میچ میں چھ وکٹیں لے کر نو درجے کی چھلانگ لگا کر کیریئر کے بہترین 21ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں بھی ہلچل

سری لنکا کے اسپنر وینندو ہسرنگا پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز میں پانچ وکٹیں لینے کے بعد آئی سی سی مینز ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں تین درجے اوپر پہنچ کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، جو 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔

پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کر کے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ سلمان آغا 13 درجے بہتری کے ساتھ 41 ویں نمبر پر ہیں۔ بائیں ہاتھ کےتیز گیند باز سلمان مرزا بھی تین وکٹیں لینے کے بعد 16 درجے کی چھلانگ لگا کر 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande