

نئی دہلی، 14 جنوری (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں تین ممالک کے سفیروں کی جانب سے پیش کی گئیں ان کی سفارتی اسناد قبول کیں۔
راشٹرپتی بھون کے مطابق ،سفارتی اسناد پیش کرنے والوں میں ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو کے ہائی کمشنر چندر دتھ سنگھ، آسٹریا کے سفیر ڈاکٹر رابرٹ زیشگ اور امریکہ کے سفیر سرجیو گور شامل تھے۔
اس موقع پر صدر جمہوریہ نے تمام سفیروں کو خوش آمدید کہا اور ان کی مدت ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد