صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 16 جنوری کو راجستھان کا ایک روزہ دورہ کریں گی
جے پور، 14 جنوری (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 16 جنوری کو ایک روزہ دورے پر راجستھان پہنچ رہی ہیں۔ صدر جمہوریہ دوپہر 1:40 بجے جے پور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں گی، جہاں سے وہ سڑک کے ذریعے دوپہر 2:10 بجے لوک بھون پہنچیں گی۔ صدر جمہوریہ کے س
President-Murmu-visit-Rajasthan


جے پور، 14 جنوری (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 16 جنوری کو ایک روزہ دورے پر راجستھان پہنچ رہی ہیں۔ صدر جمہوریہ دوپہر 1:40 بجے جے پور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں گی، جہاں سے وہ سڑک کے ذریعے دوپہر 2:10 بجے لوک بھون پہنچیں گی۔

صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ کے مطابق، صدر جمہوریہ لوک بھون سے سہ پہر 3:50 بجے روانہ ہوں گی اور شام 4:20 بجے نیندڑر ہاو¿سنگ اسکیم، ہرماڑہ پہنچیں گی، جہاں وہ رامانند مشن کے زیر اہتمام 1008 کنڈیہ ہنومان مہایگیہ میں شرکت کریں گی۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ شام 5:50 بجے جے پور ہوائی اڈے سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande