شمالی مالی میں نائجر ندی میں کشتی ڈوبی، 38 ہلاک
بماکو، 14 جنوری (ہ س)۔ شمالی مالی کے ٹمبکٹو میں نائجر ندی میں ایک کشتی چٹانوں سے ٹکرا کر ڈوب گئی۔ اس حادثے میں درجنوں لوگوں کی موت ہو گئی۔ مقامی افسران اور مہلوکین کے رشتہ داروں نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ افسران نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کو ’ڈیرے
علامتی تصویر


بماکو، 14 جنوری (ہ س)۔ شمالی مالی کے ٹمبکٹو میں نائجر ندی میں ایک کشتی چٹانوں سے ٹکرا کر ڈوب گئی۔ اس حادثے میں درجنوں لوگوں کی موت ہو گئی۔ مقامی افسران اور مہلوکین کے رشتہ داروں نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ افسران نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کو ’ڈیرے‘ شہر میں پیش آیا۔ مقامی افسران نے ابھی تک سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد جاری نہیں کی ہے، لیکن علاقے کے رہائشی اور سابق نیشنل اسمبلی کے ڈپٹی الکائڈی ٹورے نے بتایا کہ 38 لوگوں کی موت ہو گئی اور 23 کو بچا لیا گیا۔

امریکہ کے اے بی سی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرے رہائشی موسیٰ اگ المبارک ٹراورے نے بتایا کہ انہوں نے اس حادثے میں اپنے خاندان کے 21 اراکین کو کھو دیا۔

کچھ عینی شاہدین نے بتایا کہ کشتی میں کسان سوار تھے۔ یہ حادثہ رات کو پیش آیا۔ اس علاقے میں القاعدہ کے دہشت گردوں کے حملوں کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے سبب رات کو ’ڈاکنگ‘ پر پابندی عائد ہے۔ ٹراورے نے کہا کہ ملاح صبح تک انتظار نہیں کرنا چاہتا تھا اور اس نے دوسری جگہ کنارے آنے کی کوشش کی، جہاں کشتی چٹانوں سے ٹکرا کر ڈوب گئی۔

مالی اپنے پڑوسی برکینا فاسو اور نائجر کے ساتھ مل کر کئی دہائیوں سے دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے۔ القاعدہ کی حمایت یافتہ ’جماعت نصرت الاسلام والمسلمین‘ گروپ کے دہشت گرد مالی کے ٹمبکٹو علاقے میں سرگرم ہیں۔ نائجر ندی پر کشتیوں کے حادثے عام بات ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande