ڈی پورٹ کی گئی خواتین کا دوبارہ بھارت میں داخلہ،ممبئی پولیس کی کارروائی، جیل منتقل
ممبئی، 14 جنوری (ہ س)۔ ڈی پورٹ کیے جانے کے باوجود دوبارہ بھارت میں داخل ہونے والی دو بنگلہ دیشی خواتین کو ممبئی پولیس نے جنوبی ممبئی کے کف پریڈ اور گیٹ وے آف انڈیا علاقوں سے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کرنے کے بعد بائیک
ڈی پورٹ کی گئی خواتین کا دوبارہ بھارت میں داخلہ،ممبئی پولیس کی کارروائی، جیل منتقل


ممبئی، 14 جنوری (ہ س)۔ ڈی پورٹ کیے جانے کے باوجود دوبارہ بھارت میں داخل ہونے والی دو بنگلہ دیشی خواتین کو ممبئی پولیس نے جنوبی ممبئی کے کف پریڈ اور گیٹ وے آف انڈیا علاقوں سے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کرنے کے بعد بائیکلہ خواتین جیل منتقل کر دیا ہے، جہاں وہ عدالتی کارروائی تک رہیں گی۔پولیس کی تفتیش کے مطابق گرفتار خواتین کی شناخت ذولیخاجمال شیخ اور بلقیس بیگم سرمیا اختر کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ذولیخا شیخ کو گزشتہ سال اگست میں اگڑی پاڑا پولیس نے پکڑا تھا اور اس کے بعد اسے بنگلہ دیش ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ اسی طرح بلقیس اختر کو کرائم برانچ کی یونٹ 5 نے گرفتار کر کے بنگلہ دیش واپس بھیج دیا تھا۔جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں خواتین دوبارہ غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئیں۔ پولیس کے مطابق انہیں گرفتار کر کے بائیکلہ خواتین جیل بھیج دیا گیا ہے اور ان کے خلاف غیر قانونی داخلے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔پولیس افسر نے بتایا کہ سزا مکمل ہونے کے بعد دونوں خواتین کو دوبارہ بنگلہ دیش ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی معاملات میں پہلی بار گرفتار کیے جانے پر ایسے افراد کو مغربی بنگال کی سرحد کے ذریعے بنگلہ دیش واپس بھیج دیا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود بعض افراد دوبارہ غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہو جاتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande