کشتواڑ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا
جموں, 14 جنوری (ہ س)منشیات کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت ضلع پولیس کشتواڑ نے ایک اور قابلِ ذکر کامیابی حاصل کرتے ہوئے مڑوہ کے علاقے سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے ہیروئن نما (چٹا) نشہ آور مادہ برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پو
Drug


جموں, 14 جنوری (ہ س)منشیات کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت ضلع پولیس کشتواڑ نے ایک اور قابلِ ذکر کامیابی حاصل کرتے ہوئے مڑوہ کے علاقے سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے ہیروئن نما (چٹا) نشہ آور مادہ برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن مڑوہ کی ایک ٹیم علاقے میں معمول کی گشت اور چیکنگ پر مامور تھی۔ اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی۔گاڑی کو جنید احمد ولد شبیر احمد واگی سکنہ حینان، مڑوہ چلا رہا تھا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً 25 گرام ہیروئن نما (چٹا) نشہ آور مادہ برآمد کیا گیا، جس کے بعد ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

اس معاملے میں پولیس اسٹیشن مڑوہ میں زیر دفعات 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس منشیات کے ذرائع، سپلائی چین اور اس غیر قانونی دھندے میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی کشتواڑ نریش سنگھ نے واضح کیا کہ ضلع پولیس منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور سماج سے منشیات کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ انہوں نے عوام، بالخصوص نوجوانوں، سے اپیل کی کہ وہ منشیات سے دور رہیں اور منشیات فروشی سے متعلق کسی بھی اطلاع کو پولیس کے ساتھ شیئر کریں، اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande