
جموں, 14 جنوری (ہ س)۔ ضلع اُدھم پور کی تحصیل چنینی میں بدھ کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ڈوڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے دریائے توی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت حنان اقبال ولد محمد اقبال سکنہ ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ نوجوان نے اچانک دریا میں چھلانگ لگا دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔بعد ازاں اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیم کو طلب کیا گیا، جو دریا میں نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر