وزیر اعظم مودی نے ایک مشہور سنسکرت آیت کا حوالہ دے کر نوجوانوں کو پیغام دیا۔
نئی دہلی، 13 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کٹھوپینشد کی ایک مشہور سنسکرت آیت کا حوالہ دیا، جس میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں خود بیداری، محنت اور ثابت قدمی کا پیغام دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ایک ایکس پوسٹ میں اس آیت کا مطلب شیئر کر
پی ایم


نئی دہلی، 13 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کٹھوپینشد کی ایک مشہور سنسکرت آیت کا حوالہ دیا، جس میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں خود بیداری، محنت اور ثابت قدمی کا پیغام دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایک ایکس پوسٹ میں اس آیت کا مطلب شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اس آیت کا مطلب ہے: ”ا±ٹھو، بیدار ہو جاو¿ اور ایک عظیم مقصد کو حاصل کرکے علم حاصل کرو“۔ یہ راستہ آسان نہیں ہے۔ یہ استرا کی طرح ہے، لیکن اس مشکل راستے پر چلنے سے ہی کامیابی اور خود شناسی حاصل ہوتی ہے۔

وزیر اعظم نے خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ چیلنجوں سے خوفزدہ نہ ہوں بلکہ محنت، نظم و ضبط اور مسلسل کوشش کے ذریعے اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے متاثر کن خیالات انہیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande