مدھیہ پردیش میں سنکرانتی کے بعد بدلے گا موسم کا مزاج، شمالی علاقوں میں ماوٹھ گرنے کا امکان
گوالیار-چمبل میں شدید سردی، کہرا چھایا بھوپال، 13 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں سرد ہواوں کا اثر لگاتار بنا ہوا ہے۔ ٹھنڈ کے درمیان محکمہ موسمیات نے اشارے دیے ہیں کہ مکر سنکرانتی کے بعد ریاست کے موسم میں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ ہندوستانی محکمہ
ایم پی موسم فائل فوٹو


گوالیار-چمبل میں شدید سردی، کہرا چھایا

بھوپال، 13 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں سرد ہواوں کا اثر لگاتار بنا ہوا ہے۔ ٹھنڈ کے درمیان محکمہ موسمیات نے اشارے دیے ہیں کہ مکر سنکرانتی کے بعد ریاست کے موسم میں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جنوری سے شمالی ہمالیائی خطے میں ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہوگا، جس کے اثر سے مدھیہ پردیش کے شمالی اور مشرقی حصوں میں دو سے تین دن بعد ماوٹھا گرنے کا امکان ہے۔

اس سے پہلے گوالیار، چمبل، ریوا اور ساگر ڈویژن میں تیز ٹھنڈ کے ساتھ درمیانہ کہرا چھایا رہے گا۔ منگل کو گوالیار، مرینا، بھنڈ، دتیا، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھتر پور، پنا، ستنا اور ریوا اضلاع میں درمیانہ کہرا درج کیا گیا۔ وہیں بھوپال، اندور، اجین، کھجوراہو، گنا، شیو پوری، شاجاپور اور سیہور میں بھی کہرے کا اثر دیکھا گیا۔ بیشتر مقامات پر حد نگاہ ایک سے دو کلومیٹر کے درمیان رہی۔ ریاست کے شمالی حصوں میں برفیلی ہواؤں کے سیدھے داخلے کے سبب ٹھنڈ اور تیز ہو گئی ہے۔ گوالیار میں کم از کم درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیس سے نیچے بنا ہوا ہے۔ دتیا اور شیوپور میں بھی سردی کا اثر برقرار ہے۔ راجدھانی بھوپال، اندور، جبل پور اور اجین میں رات کا درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے درج کیا جا رہا ہے۔

اتوار اور پیر کی رات بڑے شہروں میں گوالیار سب سے ٹھنڈا رہا، جہاں کم از کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بھوپال میں 9 ڈگری، اندور میں 9.6 ڈگری، اجین میں 9.4 ڈگری اور جبل پور میں 9.8 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ وہیں شہڈول ضلع کے کلیان پور میں ریاست کا سب سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ دتیا میں 5.4 ڈگری، راج گڑھ اور پچمڑھی میں 5.6 ڈگری، منڈلا میں 5.9 ڈگری اور کھجوراہو میں 6.5 ڈگری درجہ حرارت رہا۔ بیشتر اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے بنا ہوا ہے۔

پیر کو دن کے درجہ حرارت کی بات کریں تو دتیا سب سے ٹھنڈا رہا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.8 ڈگری درج کیا گیا۔ گوالیار میں 21.8 ڈگری، پچمنڈھی میں 21.2 ڈگری، نوگاوں میں 21.6 ڈگری، ریوا میں 22.2 ڈگری، کھجوراہو اور شیوپور میں 22.6 ڈگری اور ملاج کھنڈ میں 22.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت رہا۔

نئے سال کی شروعات سے ہی ریاست میں گھنا کہرا اور کڑاکے کی ٹھنڈ بنی ہوئی ہے۔ اس کا اثر ریل ٹریفک پر بھی پڑ رہا ہے۔ دہلی سے بھوپال، اندور اور اجین آنے والی کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ان میں مالوا ایکسپریس سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میل، جن شتابدی، جہلم، سچ کھنڈ ایکسپریس سمیت قریب ایک درجن ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے تاخیر سے چل رہی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande