
جموں, 13 جنوری (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)سے ملحق واقع جنگلاتی علاقے میں آگ لگنے کے باعث منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی صورتحال کشیدہ رہی، جس دوران تقریباً ایک درجن بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔حکام کے مطابق آگ پیر کی دوپہر بالاکوٹ سیکٹر کے بَسونی فارورڈ علاقے میں لگی تھی، جو منگل کو پھیل کر مینڈھر سیکٹر کے بعض حصوں تک پہنچ گئی۔
آگ کی زد میں آنے سے ایل او سی کے ساتھ نصب تقریباً ایک درجن بارودی سرنگوں میں دھماکے ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ایل او سی کے فارورڈ علاقوں میں دراندازی کو روکنے کے لیے انسدادِ دراندازی نظام کے تحت بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں نصب ہیں۔ ممکنہ دراندازی کی کوششوں کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کیا گیا ہے اور گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر