
میسور (کرناٹک)، 13 جنوری (ہ س)۔ کرناٹک ریاستی کانگریس میں قیادت کی تبدیلی کی افواہوں کے درمیان لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی آج میسور پہنچ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمارسے ملاقات کریں گے۔
راہل گاندھی دوپہر0 2:2 بجے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے میسور ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور پھر ہیلی کاپٹر کے ذریعے وایناڈ، کیرالہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس سے پہلے سدارامیا اور شیوکمار راہل گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ اقتدار کی منتقلی اور کابینہ میں ردوبدل کے بارے میں متضاد پیغامات کے درمیان راہل کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی