حکومت نے سنئیر آئی اے ایس افسران کی از سرِ نو نامزدگی کے احکامات جاری کیے ۔
جموں, 13 جنوری (ہ س)جموں و کشمیر حکومت نے آئی اے ایس افسران کی اعلیٰ اسکیلز میں ترقی کے بعد ان کی از سرِ نو نامزدگی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ احکامات وزارتِ داخلہ، حکومتِ ہند کی جانب سے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے جموں و کشمیر سیگمنٹ کے افسران کو انڈ
Ias


جموں, 13 جنوری (ہ س)جموں و کشمیر حکومت نے آئی اے ایس افسران کی اعلیٰ اسکیلز میں ترقی کے بعد ان کی از سرِ نو نامزدگی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ احکامات وزارتِ داخلہ، حکومتِ ہند کی جانب سے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے جموں و کشمیر سیگمنٹ کے افسران کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے اعلیٰ درجات میں ترقی دیے جانے کے نتیجے میں صادر کیے گئے۔

حکومتی حکم نامہ یہ از سرِ نو نامزدگیاں ہائر ایڈمنسٹریٹو گریڈ (لیول-15)، سپر ٹائم اسکیل (لیول-14) اور سلیکشن گریڈ (لیول-13) میں ترقی اور یکم جنوری 2026 سے متعلقہ عہدوں کا چارج سنبھالنے کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔

حکم نامے کے مطابق،

سنجیو ورما، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی: 2001) کو پرنسپل سکریٹری، الیکشن ڈیپارٹمنٹ نامزد کیا گیا ہے۔

پرسننا راماسوامی جی، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی 2010) کو کمشنر سکریٹری، قبائلی امور محکمہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ

رام نیواس شرما، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی: 2010) کو کمشنرسکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم نامزد کیا گیا ہے۔

اسی طرح اونی لواسا، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی 2013 کو سکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande