
جموں, 13 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک تازہ تصادم شروع ہوا گیا۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس کے بعد دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور محاصرے کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی دستے علاقے میں روانہ کیے گئے۔آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں تصادم جاری تھا۔حکام نے بتایا کہ آپریشن جنگلاتی اور پہاڑی علاقے میں جاری ہے اور سیکورٹی فورسز کسی بھی ممکنہ فرار کو روکنے کے لیے سخت نگرانی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر