
اس تاریخ یعنی 14 جنوری 1761 کو ہریانہ کے پانی پت کے میدان میں ہندوستان کی تاریخ کی سب سے فیصلہ کن لڑائیوں میں سے ایک، پانی پت کی تیسری جنگ، لڑی گئی۔ یہ جنگ مراٹھا سلطنت اور افغان حکمراں احمد شاہ ابدالی (احمد شاہ درانی) کے درمیان ہوئی تھی۔ اس تنازعہ میں مراٹھا فوج کی قیادت سداشیو راو بھاو کر رہے تھے، جبکہ احمد شاہ ابدالی افغان اور اس کے اتحادی دستوں کے ساتھ میدان میں اترا تھا۔
یہ جنگ انتہائی بھیانک اور خونریز رہی، جس میں لاکھوں فوجیوں کی جان گئی۔ آخرکار اس جنگ میں احمد شاہ ابدالی کی جیت ہوئی اور مراٹھا طاقت کو بھاری نقصان پہنچا۔ پانی پت کی اس تیسری لڑائی نے شمالی ہند کی سیاست کو گہرائی سے متاثر کیا اور مراٹھا سلطنت کی توسیع کو عارضی طور پر روک دیا۔ تاریخ میں یہ جنگ طاقت کے توازن کو بدلنے والے واقعے کے طور پر جانی جاتی ہے، جس نے آنے والے سالوں میں ہندوستان کے سیاسی منظرنامے کی سمت طے کی۔
دیگر اہم واقعات:
1514 - پوپ لیو دہم نے غلامی کے خلاف حکم نامہ جاری کیا۔
1551 - مغل دور میں اکبر کے نورتنوں میں سے ایک ابوالفضل پیدا ہوئے۔
1641 - یونائیٹڈ ایسٹ انڈیا کمپنی نے ملاکا شہر پر فتح حاصل کی۔
1659 - ایلواس کی جنگ میں پرتگال نے اسپین کو شکست دی۔
1758 - انگلینڈ کے بادشاہ کے ایک چارٹر (اختیار نامہ) کے تحت ایسٹ انڈیا کمپنی کو ہندوستان میں کمپنی یا بادشاہ کے خلاف کسی بھی جنگ میں لوٹے گئے دھن اور جائیداد کو رکھنے کا حق ملا۔
1758 - ایسٹ انڈیا کمپنی کو ہندوستان میں لڑائی میں جیتی ہوئی جائیداد اپنے پاس رکھنے کا حق انگلینڈ نریش (بادشاہ) نے دیا۔
1760 - فرانسیسی جنرل لیلی نے پانڈچیری انگریزوں کے حوالے کر دیا۔
1784 - امریکہ نے برطانیہ کے ساتھ امن معاہدے کی توثیق کی۔1804 - مشہور موسیقار جان پارک پیدا ہوئے۔
1809 - انگلینڈ اور اسپین نے ’نیپولین بوناپارٹ‘ کے خلاف اتحاد کیا۔
1858 - نیپولین سوم کے قتل کی سازش کا پردہ فاش ہوا۔
1867 - پیرو نے اسپین کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1907 - جمیکا میں زلزلے سے کنگسٹن شہر تباہ ہو گیا اور ایک ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے۔
1907 - جمیکا میں آئے زلزلے میں قریب 1000 لوگوں کی موت ہو گئی۔
1912 - ریمنڈ پوئنکارے فرانس کے وزیر اعظم بنے۔
1918 - فرانس کے سابق وزیر اعظم جوزف کیلاکس کو غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
1950 - ایران میں محمد سعید نے حکومت تشکیل دی۔
1954 - جگد گرو کرپالو مہاراج نے 7 دنوں تک 500 ہندو علما کے سامنے خطاب کیا۔ انہیں پانچواں جگد گرو منتخب کیا گیا۔
1962 - الجزائر کے شہروں میں دہشت گردانہ حملوں میں 6 لوگ مارے گئے۔
1966 - انڈونیشیا نے اقوام متحدہ میں واقع اپنا مشن بند کر دیا۔
1966 - ہندوستان کی جنوبی ریاست مدراس کا نام بدل کر تمل ناڈو کیا گیا۔
1974 - ورلڈ فٹ بال لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
1975 - سوویت یونین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو ختم کیا۔
1982 - اندرا گاندھی نے 20 نکاتی پروگرام کا اعلان کیا۔
1985 - ہن سین کمبوڈیا کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
1986 - وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں آئین نافذ ہوا۔
1986 - گوئٹے مالا میں ونیسیوں کیرجو 6 سالوں میں پہلے غیر فوجی صدر بنے۔
1989 - الہ آباد میں بارہ سال بعد کمبھ کا میلہ شروع ہوا۔
1992 - اسرائیل نے اردن کے ساتھ امن مذاکرات شروع کیے۔
1992 - پولینڈ کے ایک جہاز کے بحیرہ بالٹک میں ڈوب جانے سے 54 لوگ مارے گئے۔
1994 - یوکرین، روس اور امریکہ کے ذریعے ماسکو میں جوہری ہتھیار کم کرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط۔
1998 - پاکستان میں ایک افغان کارگو جہاز کے حادثے کا شکار ہونے سے قریب 50 لوگوں کی موت ہو گئی۔
1999 - ہندوستان کا پہلا جدید ترین ’ایئر ٹریفک کمپلیکس‘، دہلی قوم کے نام وقف کیا گیا۔
1999 - بلند اسیوت ترکی کے نئے وزیر اعظم مقرر۔
2000 - کمپیوٹر بادشاہ بل گیٹس نے اسٹیو بالمر کو دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی سونپی۔
2001 - ایل سلواڈور میں زلزلہ، 234 لوگ مارے گئے۔
2001 - میچ فکسنگ کے معاملے میں ہندوستانی سٹے باز سنجیو چاولہ لندن میں گرفتار اور ضمانت پر رہا۔
2002 - ہندوستان کے وزیر دفاع جارج فرنانڈس نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بعد ہی فوج سرحد سے ہٹے گی۔
2002 - دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں چین ہندوستان کے ساتھ، نیویارک میں وزیر دفاع جارج فرنانڈس نے دہشت گردی کے خاتمے سے پہلے سرحد سے ہندوستانی فوجیں ہٹانے سے انکار کیا۔
2005 - جموں و کشمیر میں دو تصادم میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
2007 - نیپال میں عبوری آئین کو منظوری ملی۔
2008 - اتر پردیش حکومت کی ٹینڈر ایویلیوایشن کمیٹی نے جے پی گروپ کو ایک ہزار کلومیٹر لمبی ’گنگا ایکسپریس وے اسکیم‘ کا کام سونپنے کی سفارش کی۔
2008 - فرانس کی اہم اپوزیشن پارٹی نے یورپی یونین کے پہلے صدر کے عہدے کے لیے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے نام کی تجویز کو مسترد کیا۔
2009 - حکومت نے غیر ملکی خطوط کے فیسیمائل ایڈیشنز سے سو فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو منظوری دینے کا اعلان کیا۔
2017 - بہار کے پٹنہ میں گنگا ندی میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 24 لوگوں کی موت۔
2020 - کیرالہ حکومت نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی۔ کیرالہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے والی پہلی ریاست بنی۔
2024 - ہندوستانی اردو شاعر منور رانا کا انتقال ہوا۔ ان کی نظم ’شہدا‘ کے لیے 2014 میں ’ساہتیہ اکادمی ایوارڈ‘ ملا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن