وزیر اعلی نتیش کمار 16 جنوری سے نکالیں گے ’’سمردھی یاترا ‘‘
پٹنہ، 13 جنوری (ہ س)۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار 16 جنوری کو اپنی ریاست گیر سمردھی یاترا کے پہلے مرحلے کا آغاز کرنے والے ہیں۔ اس دورے کا مقصد گڈ گورننس کو مضبوط بنانا اور ریاست بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے زمینی حقائق کا جائزہ لینا ہے۔ کیبنٹ
وزیر اعلی نتیش کمار 16 جنوری سے نکالیں گے ’’سمردھی یاترا ‘‘پر


پٹنہ، 13 جنوری (ہ س)۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار 16 جنوری کو اپنی ریاست گیر سمردھی یاترا کے پہلے مرحلے کا آغاز کرنے والے ہیں۔

اس دورے کا مقصد گڈ گورننس کو مضبوط بنانا اور ریاست بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے زمینی حقائق کا جائزہ لینا ہے۔

کیبنٹ سکریٹریٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق دورے کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ مختلف سرکاری اسکیموں خاص طور پر وہ ’’سات عزائم ‘‘پر عمل آوری کا جائزہ لیں گے،وہ پیش رفت کا جائزہ لینے اور کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے کلیدی بنیادی ڈھانچے اور فلاحی منصوبوں کا بھی معائنہ کریں گے۔

سمردھی یاترا کے پہلے مرحلے کے دوران وزیر اعلیٰ 16 جنوری کو مغربی چمپارن، 17 جنوری کو مشرقی چمپارن، پیر 19 جنوری کو سیتامڑھی اور شیوہر، 20 جنوری کو گوپال گنج، 21 جنوری کو سیوان، 22 جنوری کو سارن، 23 جنوری کو مظفر پور اور 24 جنوری کو ویشالی میں سمردھی یاترا کے پہلے مرحلے کا دورہ کریں گے۔

چیف سکریٹری پرتیئے امرت نے تمام ایڈیشنل چیف سکریٹریوں، محکمہ جات کے سربراہان، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور ضلع مجسٹریٹس کو یاترا کے دوران تال میل برقرار رکھنے اور تمام ضروری تیاریوں کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande