بی ایل او موت معاملہ: مرشد آباد میں خودکشی پر اکسانے کے الزام میں ترنمول کانگریس کارکن گرفتار
کولکاتہ، 13 جنوری (ہ س)۔ مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) کی خودکشی کے سلسلے میں پولس نے ترنمول کانگریس کے ایک کارکن کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول سے لیا گیا 20 لاکھ روپے کا قرض واپس کرنے سے انکار کر د
بی ایل او موت معاملہ: مرشد آباد میں خودکشی پر اکسانے کے الزام میں ترنمول کانگریس کارکن گرفتار


کولکاتہ، 13 جنوری (ہ س)۔

مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) کی خودکشی کے سلسلے میں پولس نے ترنمول کانگریس کے ایک کارکن کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول سے لیا گیا 20 لاکھ روپے کا قرض واپس کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے بی ایل او ذہنی دباو¿ کا شکار ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ترنمول کارکن کی شناخت بلٹ خان کے طور پر کی گئی ہے جو کہ رانیتلہ تھانہ علاقہ کا رہنے والا ہے، جبکہ متوفی بی ایل او کا نام حمیم الاسلام ہے۔ خان کو لال باغ سب ڈویژنل عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

ابتدائی طور پر، ترنمول کانگریس کی مرشدآباد قیادت نے موت کی وجہ انتخابی فہرستوں کے خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) سے متعلق دباو¿ کو قرار دیا۔ پارٹی نے اس معاملے پر کولکاتہ میں مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر کے باہر بھی احتجاج کیا۔ تاہم، پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ کیس قرض کے تنازع سے متعلق تھا، جس کے نتیجے میں ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

پولیس کے مطابق بی ایل او حمیم الاسلام کی لاش بروز ہفتہ (10 جنوری) کی رات بھگوانگولا بلاک-2 کے علی پور گاو¿ں کے ایک اسکول سے برآمد ہوئی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ بلٹ خان نے حمیم الاسلام سے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے اور بار بار مانگنے کے باوجود رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ الزام ہے کہ خان نے قرض کا مطالبہ کرنے پر بی ایل او کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس سے شدید ذہنی تناو¿ پیدا ہوا اور اس نے خودکشی کی۔

متوفی کے اہل خانہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مرشد آباد ضلع کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ بلٹ خان نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا تعلق ترنمول کانگریس سے بتایا جاتا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande