منی پور میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد، دو عسکریت پسند گرفتار
امپھال، 13 جنوری (ہ س)۔ منی پور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز نے اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے اور دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے منگل کو بتایا کہ امپھال
منی پور میں برآمد شدہ ہتھیار اور گولہ بارود کی تصویر۔


امپھال، 13 جنوری (ہ س)۔ منی پور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز نے اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے اور دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے منگل کو بتایا کہ امپھال ویسٹ ضلع کے لمسانگ تھانہ علاقے کے تحت لانگول ریزرو فاریسٹ ہل میں، لامڈیننگ واٹر سپلائی روڈ کے پاس سڑک کنارے مہم چلا کر بھاری مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیے گئے۔ برآمد شدہ مواد میں ایک ایس ایل آر دو میگزین کے ساتھ، دو سنگل بیرل گن، تین پستول تین میگزین کے ساتھ، 7.62 ایم ایم ایس ایل آر کے 20 راؤنڈ، ایک نمبر-36 ایچ ای گرنیڈ، آٹھ ٹیوب لانچنگ اور ایک کین ووڈ ہینڈ ہیلڈ کمیونیکیشن سیٹ شامل ہیں۔

ایک دیگر مہم میں، امپھال ایسٹ ضلع کے تھوبل ڈیم تھانہ علاقے کے تحت مونگلام علاقے میں لمبی دوری کی گشت کے دوران ایک نامعلوم دھاتی چیز برآمد کی گئی، جسے ’پمپی‘ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس بیچ، 12 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے جبری وصولی میں ملوث پریپاک (پرو)کے ایک کیڈر کو گرفتار کیا۔ گرفتار شخص کی شناخت ہوئیننگ شنگ بام جارج بش میتی عرف ننگ تھیم (19) کے طور پر ہوئی ہے، جو امپھال ویسٹ ضلع کے لمفیل تھانہ علاقے کے تحت لمفیل گریس کالونی کا رہائشی ہے۔ اسے تھانگمیبند سینام لیکائی سے گرفتار کیا گیا، جس کے پاس سے ایک موبائل فون بھی ضبط کیا گیا۔

ایک دیگر کارروائی میں، بشنوپور ضلع کے مویرانگ تھانہ لیکائی واقع ایک فیول اسٹیشن میں دھماکے کے واقعے میں شامل کے وائی کے ایل (جی-5) کے سرگرم کیڈر کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم ہجام منی چندر سنگھ (35)، کاکچنگ ضلع کے وائیکھونگ چنگ ڈونگ لیکائی کا رہائشی ہے، جسے وائیکھونگ تھانہ علاقے کے کومناو مکھا لیکائی سے پکڑا گیا۔ گرفتاری کے بعد دھماکے میں شامل دیگر ساتھیوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور باقی ملزمین کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande