
کٹیہار، 13 جنوری (ہ س)۔ ضلع کے کدوا تھانہ کی پولیس نے پیر کی رات جرائم کی منصوبہ بندی کرنے والے پانچ مجرموں کو گرفتار کیا۔ کدوا تھانہ کو اطلاع ملی کہ چار سے پانچ مجرم واردات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔کچورہ پل کے قریب سے پولیس نے پانچ موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا ہے۔ جن کی شناخت محمد فرقان (19) ولد محمد احسان ساکن پربھیلی وارڈ نمبر 12 ، کرن کمار (20) ولد رتن شرما ساکن پربھیلی وارڈ نمبر 13، اروند کمار (20) ولد اشوک منڈل ساکن رنیکولہ وارڈ نمبر 6، انوارالحق (46) ولد ماجد علی ساکن گٹھورہ وارڈ نمبر 10 اور محمد منتشیر (24) ولد ستار، ساکن چونی، سبھی کدوا تھانہ سے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ مجرموں سے ایک دیسی پستول، ایک چاقو، دو موٹر سائیکلیں اور پانچ موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ تمام ملزمین کو بروقت گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan