کاٹھمنڈو کے میئر بلین شاہ مستعفی، کے پی اولی کے خلاف الیکشن لڑنے کی تیاری ۔
کاٹھمنڈو، 12 جنوری (ہ س)۔ کھٹمنڈو کے میئر بلیندر شاہ (بیلن) میئر کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور آئندہ عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے جھپا-5 حلقہ سے مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کے سیکرٹریٹ کے مطابق وہ ضروری تیاریوں میں مص
نیپال


کاٹھمنڈو، 12 جنوری (ہ س)۔ کھٹمنڈو کے میئر بلیندر شاہ (بیلن) میئر کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور

آئندہ عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے جھپا-5 حلقہ سے مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ان کے سیکرٹریٹ کے مطابق وہ ضروری تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جھپا-5 سی پی این (یو ایم ایل) کے چیئرمین کے پی شرما اولی کا حلقہ ہے۔ اولی یہاں سے مسلسل منتخب ہوتے رہے ہیں۔

سیکرٹریٹ نے کہا کہ بیلن اسی حلقے سے الیکشن لڑنے کی تیاری کے لیے مقامی جھپا رہنماو¿ں اور کارکنوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اتوار کو بیلن نے راشٹریہ سواتنتر پارٹی (آر ایس ایس پی اے)، جھپا کے صدر پرکاش پاٹھک سمیت دیگر لیڈروں سے بھی بات کی۔

بیلن کے پرسنل سکریٹری بھوپ دیو شاہ نے کہا، میئر جھپا-5 سے کے پی اولی کے خلاف مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ہماری ٹیم وہاں رائے شماری بھی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آج مقامی رہنماو¿ں سے ملاقات کی تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ شاہ کے مطابق، وہ 19 جنوری تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور 20 تاریخ کو اپنی نامزدگی داخل کرنے کے لیے جھپا کا سفر کریں گے

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande