ایران پر حملے سے متعلق منگل کو مشاورت کریں گے صدر ٹرمپ: امریکی عہدیدار
واشنگٹن،12جنوری(ہ س)۔ایک امریکی اہلکار نے اتوار کے روز خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متوقع طور پر منگل کو سینئر مشیروں سے ایران سے متعلق ممکنات پر تبادل? خیال کریں گے۔انسانی حقوق کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ ایران میں بدامنی س
ایران پر حملے سے متعلق منگل کو مشاورت کریں گے صدر ٹرمپ: امریکی عہدیدار


واشنگٹن،12جنوری(ہ س)۔ایک امریکی اہلکار نے اتوار کے روز خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متوقع طور پر منگل کو سینئر مشیروں سے ایران سے متعلق ممکنات پر تبادل? خیال کریں گے۔انسانی حقوق کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ ایران میں بدامنی سے 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب تہران نے دھمکی دی ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کی جانب سے مداخلت کی دھمکی پر عمل کیا تو وہ امریکی فوجی مراکز کو نشانہ بنائے گا۔اسلامی جمہوریہ کی علما اسٹیبلشمنٹ کو 2022 کے بعد سے وسیع ترین اور شدید ترین مظاہروں کا سامنا ہے اور ٹرمپ نے بارہا دھمکی دی ہے کہ اگر مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا گیا تو وہ ایران میں مداخلت کریں گے۔

امریکہ میں مقیم حقوق گروپ ایچ آر اے این اے نے ایران کے اندر اور بیرونِ ملک سرگرم کارکنان کے فراہم کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کہا کہ اس نے 490 مظاہرین اور 48 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور دو ہفتوں سے جاری بدامنی کے دوران 10,600 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ایران نے کوئی سرکاری اعدادوشمار نہیں دیے اور رائٹرز آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔وال سٹریٹ جرنل نے اطلاع دی تھی کہ امریکی ممکنات میں فوجی حملے، خفیہ سائبر ہتھیاروں کا استعمال، پابندیوں کو وسیع کرنا اور حکومت مخالف ذرائع کو آن لائن مدد فراہم کرنا شامل ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر غالیباف نے واشنگٹن کو کوئی ’غلط اندازہ‘ لگانے سے خبردار کیا۔’ہم واضح کر دیں: ایران پر حملے کی صورت میں مقبوضہ علاقے (اسرائیل) کے ساتھ ساتھ تمام امریکی فوجی مراکز اور بحری جہاز ہمارا جائز ہدف ہوں گے،‘ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر غالیباف نے کہا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande