تلنگانہ میں 58ویں سینئر نیشنل کھو کھو چمپئن شپ کا آغاز شاندار انداز،1400 سے زیادہ کھلاڑیوں کی شرکت
نئی دہلی/قاضی پیٹ (تلنگانہ)، 12 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ کے قاضی پیٹ میں واقع ریلوے اسٹیڈیم میں اتوار کو 58ویں سینئر نیشنل کھو-کھو چمپئن شپ (مرد اور خواتین) 2025-26 کا شاندار افتتاح کے ساتھ آغاز ہوا۔ اس باوقار قومی مقابلے میں ملک بھر سے 1400 سے زائد ک
Sports-KhoKho-NationalChampionship


نئی دہلی/قاضی پیٹ (تلنگانہ)، 12 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ کے قاضی پیٹ میں واقع ریلوے اسٹیڈیم میں اتوار کو 58ویں سینئر نیشنل کھو-کھو چمپئن شپ (مرد اور خواتین) 2025-26 کا شاندار افتتاح کے ساتھ آغاز ہوا۔ اس باوقار قومی مقابلے میں ملک بھر سے 1400 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب شاندار رہی ، جس میں ٹیموں کی پریڈ، نظم و ضبط این سی سی مارچ پاسٹ اور رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں کے ساتھ ایک شاندار تقریب نے سامعین کو محظوظ کیا۔تلنگانہ کھو-کھو ایسوسی ایشن اور ایونٹ میں شامل تمام عہدیداروں کی تعریف کرتے ہوئے،کے کے ایف آئی کے صدر سدھانشو متل نے کہا،’’میں اتنی بڑی شرکت کے ساتھ سینئر نیشنلز کے اتنے بڑے ایونٹ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ ملک کے کونے کونے سے کھلاڑی آئے ہیں۔ ہر کھو-کھو کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے کھیل کو نئی بلندیوں تک لے جائے۔ ہم یقینی طور پر اس خواب کو حاصل کریں گے۔‘‘

وزیر کھیل واکیٹی سری ہری نے اس تقریب کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’اس شاندارتقریب کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں دہلی میں ہوں، قاضی پیٹ میں نہیں۔ ملک کے تمام حصوں سے ٹیموں کی شرکت سے پتہ چلتا ہے کہ کھو کھو کتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ میں کے کے ایف ائی کے صدر سدھانشو متل، جنرل سکریٹری اپکار سنگھ، اور تلنگانہ کھوکھو ایسوسی ایشن کے صدر کو اس کامیاب انعقاد کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

آبپاشی کے وزیر این اتم کمار ریڈی نے کہا،’’کھو کھو جیسے روایتی ہندوستانی کھیل کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔ ریاستی حکومت اس چمپئن شپ کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔‘‘

اس چیمپئن شپ میں 26 ریاستوں، 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں، 4 ادارہ جاتی یونٹس اور 3 ایسوسی ایٹ ممبر ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جو کہ پورے ملک میں کھو کھو کی وسیع رسائی اور مضبوط بنیاد کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ مقابلہ لیگ کم ناک آؤٹ فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پری کوارٹر فائنل اور کوارٹر فائنل 14 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل 15 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

کھو-کھو فیڈریشن آف انڈیا (کے کے ایف آئی ) کے جنرل سکریٹری اپکار سنگھ وِرک، خزانچی گووند شرما، انتظامیہ اور تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر ایم ایس تیاگی، تلنگانہ کھو-کھو ایسوسی ایشن کے صدر جنگا راگھو ریڈی، سکریٹری این کرشنامورتی کے علاوہ کئی سینئر عہدیدار، اسپورٹس ایڈمنسٹریٹر اور عوامی نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande