رافینہا کے دو گول کی بدولت بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو ہرا کر ہسپانوی سپر کپ جیتا
جدہ، 12 جنوری (ہ س)۔ بارسلونا نے اتوار کی رات جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں سنسنی خیز ہسپانوی سپر کپ 2026 کے فائنل میں ریال میڈرڈ کو 3-2 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔ رافینہااس جیت کے ہیرو رہے، جنہوں نے دو شاندار گول کئے۔ میچ
Sports-Football-Raphinha-Barcelona-SuperCup


جدہ، 12 جنوری (ہ س)۔ بارسلونا نے اتوار کی رات جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں سنسنی خیز ہسپانوی سپر کپ 2026 کے فائنل میں ریال میڈرڈ کو 3-2 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔ رافینہااس جیت کے ہیرو رہے، جنہوں نے دو شاندار گول کئے۔

میچ کی شروعات دونوں ٹیموں کے درمیان متوازن رہی لیکن پہلے ہاف کے آخری 10 منٹ میں مقابلہ دلچسپ ہو گیا۔ 36ویں منٹ میں رافینہا نے باکس میں جا کر شاندارلو شاٹ لگاتے ہوئے بارسلونا کو سبقت دلادی۔

ریال میڈرڈ نے پہلے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم کے دوسرے ہی منٹ میں زبردست واپسی کی۔ وینیشیس جونیئر نے ہاف وے لائن کے قریب گیندلے کر تیز دوڑ لگائی، دو محاڈیفنڈرس کو ڈاج دیا اور شاندار فنشنگ کے ساتھ 1-1 کر دیا۔

تاہم بارسلونا نے دو منٹ کے اندر دوبارہ برتری حاصل کر لی۔ رابرٹ لیوینڈوسکی نے پینلٹی ایریا میں جگہ پائی اور ایک خوبصورت چپ شاٹ گول کر کے ٹیم کو 2-1 سےبرتری دلا دی لیکن پہلے ہاف کا ڈرامہ یہیں ختم نہیں ہوا۔ رافینہا نے ریال میڈرڈ کے ایک کارنر سے گول لائن کلیئرنس کی، لیکن گونزالو گارسیا نے ریباؤنڈ مارا، جو کراس بار سے ٹکرا کر جال میں چلا گیا، جس سے یہ 2-2 ہوگیا۔

دوسرا ہاف سخت مقابلہ ہوا۔ 73ویں منٹ میں رافینہا نے ایک بار پھر کمال دکھایا۔ باکس کے باہر سے ان کا شاٹ ایک ڈیفنڈر سے ڈیفلیکٹ ہو کر گول کیپر تھیبوا کورٹوواکو ڈاج دیتے ہوئے نیت میں چلا گیا، جس سے بارسلونا نے 3-2 کی برتری حاصل کر لی۔

بارسلونا کو اضافی وقت میں اس وقت دھچکا لگا جب فرینکی ڈی جونگ کوکلین ایمباپے پر فاؤل کرنے پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس سے ٹیم کی تعداد 10 کھلاڑیوں تک محدود رہ گئی۔ اس کے باوجود ریال میڈرڈ دباؤ کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا۔ گول کیپر جان گارشیا نے آخری لمحات میں الوارو کیریراس اور راؤل ایسینسیو کی قریبی کوششوں کا شاندار دفاع کیا۔

بارسلونا نے آخرکار 3-2 کی فتح کے ساتھ اپنا 16 واں ہسپانوی سپر کپ خطابجیت لیا، ایک بار پھر روایتی حریف ریال میڈرڈ پر اپنی برتری ثابت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande