شبیانہ عابد کو اکبر الہٰ آبادی ایوارڈ، متعدد شخصیات مختلف اعزازات سے نوازیں جائیں گی
رام دت ترپاٹھی سمیت چار صحافیوں کو کلدیپ نائر ایوارڈ دینے کا اعلان،گفتگو تنظیم کے سالانہ ایوارڈز کا پریاگ راج میں باضابطہ اعلانپریاگ راج،12جنوری(ہ س)۔معروف شاعرہ شبیانہ عابد کو اس سال گفتگو تنظیم کی جانب سے باوقار اکبر الہٰ آبادی ایوارڈ سے نوازا جا
شبیانہ عابد کو اکبر الہٰ آبادی ایوارڈ، متعدد شخصیات مختلف اعزازات سے نوازیں جائیں گی


رام دت ترپاٹھی سمیت چار صحافیوں کو کلدیپ نائر ایوارڈ دینے کا اعلان،گفتگو تنظیم کے سالانہ ایوارڈز کا پریاگ راج میں باضابطہ اعلانپریاگ راج،12جنوری(ہ س)۔معروف شاعرہ شبیانہ عابد کو اس سال گفتگو تنظیم کی جانب سے باوقار اکبر الہٰ آبادی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اسی کے ساتھ بی بی سی کے ممتاز صحافی رام دت ترپاٹھی سمیت چار صحافیوں کو کلدیپ نائر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اعلان اتوار کو شہر کے چھوٹا بغارہ علاقے میں منعقد گفتگو تنظیم کی عاملہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ تنظیم کے صدر ڈاکٹر امتیاز احمد غازی نے اس فیصلے کی جانکاری دی۔سالانہ ایوارڈز کے اعلان کے مطابق سینئر صحافی رام دت ترپاٹھی، اے بی پی نیوز کے روی کانت، آج تک کے پنکج شریواستو اور سینئر صحافی اکشے چوہان ’اکس‘ کو کلدیپ نائر ایوارڈ دیا جائے گا۔کیلاش گوتم ایوارڈ وکاس دوبے (نیدرلینڈ)، جتیندر کمار گنگوار (لکھنو¿)، ڈاکٹر پردیپ مشرا (ستنا) اور کنور نازک (چندولی) کو دیا جائے گا۔اسی طرح سبھدرا کماری چوہان ایوارڈ سیدہ تبسم منظور (ممبئی)، ڈاکٹر آرتی کماری (مظفرپور، بہار)، ڈاکٹر کنکم گپتا (بھاپال) اور ارپنا آریہ (پریاگ راج) کو دیا جائے گا۔

سیما اپراجیتا ایوارڈ مدھولیکا شریواستو (بھاپال)، ناز پروائی (امراوتی)، پریانکا ماتھر (نئی دہلی) اور شالو سدھیر اوستھی (بھاپال) کو ملے گا۔پشپتا اوستھی ایوارڈ ساونت رام بیروا (اجمیر)، نیروپما کھرے (بھاپال)، کمل چندرا (بھاپال) اور پوجا گپتا (مرزا پور) کو دیا جائے گا، جبکہ دھیرج ایوارڈ زکیہ شیخ محمد امین (ممبئی)، شکنتلا مِتّل (گروگرام)، ستیام بھارتی (بیگو سرائے) اور سدھا شریواستو (پریاگ راج) کو دیا جائے گا۔ڈاکٹر سدھاکر پانڈے ایوارڈ جرنادن جوالا (مرحوم، غازی پور)، موہن راکیش (دلدار نگر)، ڈاکٹر عبدالمنان (نئی دہلی) اور ڈاکٹر وسیم رضا انصاری (کوشی، غازی پور) کو دیا جائے گا۔ا±میش نارائن شرما ایوارڈ سینئر وکیل آلوک کمار یادو، وکیل راہل چودھری، وکیل عمران اللہ اور وکیل انل کمار واجپئی کو دیا جائے گا۔کھیل کے شعبے میں ملکھا سنگھ ایوارڈ ابھیّن شیام گپتا (بیڈمنٹن) اور بپلَو بوس (فٹبال) کو دیا جائے گا، جبکہ گفتگو ایوارڈ ڈاکٹر لکشمی نارائن ب±نکر (گنا)، جگدیش کمار دھروے (ایتارسی)، ڈاکٹر شیلش گپت ویر (فتح پور) اور رچنا سکسینہ (پریاگ راج) کو دیا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو تنظیم کی جانب سے دو نئے ایوارڈز کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا۔ ادب نواز ایوارڈ جسٹس اشوک کمار اور آصف عثمانی کو جبکہ ڈاکٹر پریتم داس ایوارڈ ڈاکٹر سندیپ کمار (لکھنو¿) اور ڈاکٹر پرکاش کھیتان (پریاگ راج) کو دیا جائے گا۔میٹنگ میں نریش کمار مہارانی، پربھا شنکر شرما، انیل مانو، حکیم رشادالاسلام، شواجی یادو، مدھوبالا گوتم، ڈاکٹر ویرندر کمار تیواری، ڈاکٹر سومناتھ شکلا، دیال شنکر پرساد اور راج جونپوری سمیت دیگر اراکین موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande